November 12, 2018
غرقاب شدہ انڈونیشیائی طیارے کا بلیک باکس مل گیا

غرقاب شدہ انڈونیشیائی طیارے کا بلیک باکس مل گیا

گزشتہ دنوں حادثے کا شکار ہوکر غرقاب ہوجانے والے انڈونیشیائی طیارے کا بلیک بکس مل گیا ہے، جسے تکنیکی تجزیئے کیلئے روانہ کردیا گیا۔ ’’لائن ایئر‘‘ نامی فضائی کمپنی کی پرواز ’’جے ٹی610‘‘ کا بلیک بکس کارا وانگ کے کھلے سمندر (بحرالکاہل) میں 30 میٹر کی گہرائی سے برآمد ہوا، جسے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ’’بوئنگ737 میکس‘‘ ساخت کا یہ طیارہ 29؍اکتوبر2018 ء کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کے13 منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا تھا، جس میں181 مسافر اور عملے کے 8 ؍ارکان سوار تھے۔ بوئنگ737 طیارے میں 210؍افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ گزشتہ دنوں جائے حادثہ پر32 میٹر کی گہرائی میں طیارے کا 22 میٹر طویل ایک حصہ بھی برآمد کرلیا گیا، جس کا ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امدادی کارروائیوں کے دوران 18خواتین اور 34 مرد مسافروں کے شناختی کارڈ بھی مل گئے۔ تادم تحریر متاثرہ کنبوں سے موصولہ معلومات اور ڈی این اے کے نمونوں کی مدد سے لاشوں کی شناخت کا کام جاری تھا۔