November 26, 2018
حفیظ بولے، الوداع پشاور زلمی

حفیظ بولے، الوداع پشاور زلمی

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ نے تین سیزن کھیلنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ 38 سالہ حفیظ نے یہ اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ اپنے پیغام میں حفیظ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکر گزار ہوں جن کے ساتھ تین سیزن رہنے کا موقع ملا اور بہت سی یادیں بنیں، آپ سب کے ساتھ بہترین وقت گزرا، اب میں نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور زلمی کے تمام مداحوں کی جانب سے ملنے محبت اور سپورٹ کے لیے ان کا شکر گزار ہوں، آپ سب کے لیے مستقبل میں بہترین کامیابیوں کے لیے دعا گو رہوں گا۔
ان سطور کے لکھے جانے تک حفیظ کی جانب سے پشاور زلمی کو الوداع کہنے کی خبریں تو اسپورٹس کے حلقوں میں خود گردش کررہی تھی ، مگر اب تک یہ طے نہیں ہوپایا کہ پی ایس ایل سیزن 4 میں پروفیسر حفیظ کون سی ٹیم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں؟ ان سطور کی اشاعت تک عین ممکن ہے کہ حفیظ اپنی آئندہ کی منزل کا تعین کرچکے ہوں ؟