December 03, 2018
سلیم خان کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

سلیم خان کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

بولی وڈ کے سلطان سلمان خان کے والد اور معروف مصنف سلیم خان کو ’’چھوٹا شکیل گینگ‘‘ سے تعلق رکھنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری شاہ رخ غلام نبی نے سلمان کے پرسنل سیکریٹری کا نمبر حاصل کرکے اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔ سیکریٹری کی جانب سے انکار کیے جانے کے بعد غلام نبی نے ممکنہ طریقے سے سلمان خان کے والد سلیم خان سے رابطہ کیا اور انہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے کیوں کہ میرا تعلق ’چھوٹا شکیل گینگ‘ سے ہے۔ دھمکی دینے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نمبر کی مدد سے ملزم کو الہ آباد سے گرفتار کرلیا۔