December 03, 2018
حنا خان کی بڑے پردے پر چھلانگ

حنا خان کی بڑے پردے پر چھلانگ

مقبول رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘ گیارہویں سیزن کی فائنلسٹ حنا خان اب چھوٹی اسکرین سے نکل کر بڑے پردے پر جانے والی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حنا خان چھوٹی اسکرین کے بعد اب بڑی اسکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ حنا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد ایک فلم کی شوٹنگ شروع کر رہی ہیں جس میں وہ ایک خودمختار لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ حنا خان نے بھی بولی وڈ میں ڈیبیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم کی کہانی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے جبکہ مجھے جان کر خوشی ہوئی کہ یہ فلم ایک خاص وقت اور مقام سے بھی تعلق رکھتی ہے جہاں ہم شہری زندگی کے ہنگاموں اور افراتفری سے دور رہیں گے۔ میں اس نئے میڈیم میں کام کرنے کے بارے میں بہت پُرجوش ہوں۔ حسین خان کی ہدایت کاری میں بننے والی حنا خان کی فلم کی کہانی 90 ءکی دہائی میں کشمیر میں پیش آنے واقعے پر مبنی ہے جس میں لیجنڈ اداکارہ فریدہ جلال اداکارہ کی دادی کا کردار نباہ رہی ہیں۔ حنا خان ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کے نئے سیزن میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔