December 03, 2018
فلموں کی مفت اسٹریمنگ اب یو ٹیوب پر

فلموں کی مفت اسٹریمنگ اب یو ٹیوب پر

مقبول آن لائن پلیٹ فارم یوٹیوب نے دنیا بھر میں تفریح کے فروغ کے لیے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں فلموں کی مفت اسٹریمنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ یوٹیوب کے صارفین فلموں کو مفت میں دیکھ سکتے ہیں جس میں اشتہارات بھی دکھائی جائیں گے۔ یوٹیوب نے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم سے ٹیلی ویژن شوز اور فلموں کو خریدنے کا فیچر بھی جاری کردیا ہے۔
رواں سال اکتوبر کے مہینے میں آن لائن اسٹریمنگ کی سروس متعارف کروانے کے بعد ایک چینل سے اشتہارات کی مدد سے محدود فلمیں دکھائی جارہی تھیں۔ یوٹیوب کے ڈائریکٹر پراڈکٹ مینجمنٹ روہت دھون کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے یہ موقع صارفین کے مطالبے پر شروع کیا ہے جو ادائیگی کے بعد فلمیں دکھانے کے بجائے صارفین کو ایک سہولت دینا ہے۔ مفت اسٹریمنگ کی نئی سہولت اشتہاری صنعت کے لیے بہترین موقع فراہم کررہا ہے۔
اسپانسرشپ فلم اسٹوڈیوز کی خواہش کی منحصر کرے گا کہ وہ فلم کی اسٹریمنگ کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہیں۔ یوٹیوب کے ماہانہ صارفین تقریباً ایک ارب 90 کروڑ ہیں اور یوٹیوب کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق20 فیصد صارفین اسمارٹ ٹی وی کے ذریعے آن لائن اسٹریمنگ تک رسائی کرتے ہیں۔ ای مارکیٹر کے مطابق یوٹیوب کو سالانہ ساڑھے 9 ارب سرمایہ حاصل ہونے کی توقع ہے جو 22 فیصد اضافہ ہوگا۔