December 24, 2018
حفیظ، لاہور قلندر کے کپتان ہوگئے

حفیظ، لاہور قلندر کے کپتان ہوگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر حفیظ کو لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کپتان مقرر کر دیا۔ پی ایس ایل کی جانب سی کی گئی ایک ٹویٹ کے ذریعے حفیظ کو کپتان بنانے کا اعلان سامنے آیا۔ ٹویٹر میں جاری کی گئی تصویر میں لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد ٹیم کے نئے کپتان کو 8 نمبر کی جرسی پیش کررہے ہیں۔ پی ایس ایل کی جانب سے محمد حفیظ کو پی ایس ایل2019ء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ قلندرز کے نئے کپتان کو جرسی پیش کی جارہی ہے۔ حفیظ نے جوابی ٹویٹ میں لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور قلندرزز کے نئے کپتان کا کہنا تھا کہ رانا برادرز اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے پی ایس ایل 2019ء میں اپنی ٹیم کی قیادت کا اعزاز بخشا۔ بہتر نتائج کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں مزید کامیابیوں کا عزم کیا۔