December 24, 2018
ثنا میر، چھا گئیں

ثنا میر، چھا گئیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کی ورلڈ ٹی20 میں کرائی گئی گیند کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار دے دیا گیا۔آئی سی سی نے سابق کپتان ثنا میر کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کی کپتان کو کرائی گئی گیند کو ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔ثنا میر نے ویمن ورلڈ ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کی کپتان کو شاندار لیگ بریک گیند پر بو لڈ کیا تھا۔کرکٹ فینز کے ووٹ کے بعد آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ثنا میر کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا فاتح قرار دیا۔ویمنز ورلڈ ٹی20 میں بہترین گیند کرانے کے اعزاز کے بعد ثنا میر نے فینز، فیملی، دوستوں اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔