تازہ شمارہ
Title Image
December 24, 2018
ویرات کوہلی، اک ریکارڈ اور سہی

ویرات کوہلی، اک ریکارڈ اور سہی

بھارتی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلےباز ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ 20مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد تمام میچز میں ناقابل شکست رہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہلی نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد جب بھی ٹاس جیتا تو ان کی ٹیم شکست سے محفوظ رہی۔ کوہلی نے اب تک مجموعی طور پر 20میچز میں ٹاس جیتا جن میں سے 17میچز میں بھارتی ٹیم نے فتوحات حاصل کیں جبکہ تین میچز ڈرا ہوئے۔ کوہلی دنیا کے پہلے کپتان ہیں جنہیں ٹاس جیتنے کے بعد شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سابق آسٹریلوی کپتان ڈان بریڈمین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے دس مرتبہ ٹاس جیتا جن میں سے آسٹریلوی ٹیم نو میں کامیاب رہی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔ کوہلی کی جھولی میں ریکارڈز کی بھرمارہورہی ہے اور ہر نئے ریکارڈ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کے مداح ان کی تعریفوں کے پُل بھی باندھتے جارہے ہیں۔