December 31, 2018
2019 آپ کے لئے کیا لا رہا  ہے

2019 آپ کے لئے کیا لا رہا ہے

Aries
جنوری: اس ماہ قسمت آپ کا ساتھ دے گی، گزشتہ ماہ کے رُکے ہوئے کام پایۂ تکمیل کو پہنچیں گے۔ آپ کو قدرتی طور پر اسباب اور وسائل میسر آئیں گے۔ ایک مالی منصوبہ کامیابی سے پایۂ تکمیل کو پہنچے گا۔
فروری: اس ماہ مذہب کی طرف رجحان زیادہ رہے گا۔ کسی ناراض دوست سے صلح ہوجائے گی۔ شروع کے دنوں میں آپ زائد آمدنی کے حصول کے لیے کوشش کرسکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم رشتے داروں کی طرف سے خوشخبری مل سکتی ہے۔
مارچ: اس ماہ آپ کو کچھ اچھے مواقع حاصل ہوں گے، جن سے عقلمندی سے کام لے کر آپ بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس ماہ کے وسط میں نوبیاہتا جوڑوں کو اولاد کی خوشخبری ملے گی، ایک مالی مسئلہ حل ہوجائے گا۔
اپریل: ایسے افراد جو رقم کے حصول کے انتظار میں ہیں، ان کا انتظار اس ماہ ختم ہوجائے گا۔ کوئی آپ کو ماضی کے حوالے سے بلیک میل کرسکتا ہے، اس لیے آپ کو دوسروں سے محتاط رہنا ہوگا۔
مئی: طلبا کو مزید محنت کرنی ہوگی، تب ہی کلاس میں اوّل نمبر پر آسکتے ہیں۔ محبت کے معاملے میں جلدبازی ناکامی کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے کوئی بھی قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔
جون: اس ماہ آپ اپنا رُکا ہوا کام کروا سکتے ہیں یا رکی ہوئی رقم وصول کرسکتے ہیں۔ شروع میں کچھ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن اس ماہ کا آخری ہفتہ خوشیوں بھرا ہوگا۔ گھر میں کوئی تقریب منعقد کرنے کا موقع ملے گا۔
جولائی: بیرون ملک سے کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ جو کام کرنے کا ارادہ کیا ہے، اسے کسی بزرگ کی مشاورت سے انجام دیں۔ غیرشادی شدہ افراد کی منگنی کی بات چیت کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
اگست: رشتہ داروں کے ساتھ جو ناراضی پیدا ہوئی تھی، اس میں صلح کی کوئی نہ کوئی صورت نکل آئے گی۔ بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس ماہ کے آخر میں اچانک رقم کا حصول ہوسکتا ہے۔
ستمبر: اولاد کی شادی بیاہ کی بات چیت چلانے کیلئے اس ماہ کا پہلا ہفتہ زیادہ بہتر رہے گا۔ جو کام کافی عرصہ سے رکے ہوئے تھے، اب ہونا شروع ہوجائیں گے۔ مالی معاملات اس ماہ کا خاص مسئلہ رہیں گے۔
اکتوبر: اس ماہ بھی آپ کے مسائل حل تو نہ ہوں گے تاہم ان کی شدت میں کمی ضرور آجائے گی، کوئی دوست آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا، اس بار زیادہ تردد کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے گی۔
نومبر: اس ماہ آپ پر محبت کی دیوی مہربان ہوگی، تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا، غلط فہمی دور ہوگی، جس کام کا ارادہ کیا ہے، اس کے لیے وسائل مہیا ہوجائیں گے۔ ماہ کے وسط میں اچانک سفر کرنا پڑسکتا ہے۔
دسمبر: اس ماہ بعض خواتین کے بال گرنے کی شکایت میں اضافہ ہوگا۔ کاروبار میں وسعت کا ارادہ کیا ہے تو اس ماہ آغاز کرنا مبارک ثابت ہوگا، دوسروں پر بھروسا کرنے کی بجائے خود ہمت کرنی ہوگی۔

Taurus
جنوری: اس ماہ شادی شدہ خواتین کے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ اختلافات کھل کر سامنے آجائیں گے، اس بار آپ کا نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو نئی جاب کی آفر ہوسکتی ہے۔
فروری: اس ماہ کاروباری افراد کو اہم فریضہ انجام دینا ہوگا۔ اگر آپ کے نئے تعلقات قائم ہوئے ہیں تو انہیں استوار رکھنے کے لیے خاص ہنرمندی سے کام لینا ہوگا۔ اس ماہ دور کا رشتہ دار آپ کے بنے بنائے کام میں ٹانگ اَڑانے کی کوشش کرے گا۔
مارچ: اس ماہ زیادہ خود اعتمادی سے کام لینا بھی اچھا نہیں، حقائق سے نظریں چُرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جن خواتین کو وقت گزرنے کا احساس ستائے جارہا ہے، ان کے مسائل میں کچھ کمی ہوگی۔
اپریل: اس ماہ جو کام کرنے کا ارادہ کیا ہے، اس میں مکمل کامیابی حاصل ہونے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد سفر کیلئے ویزے کی درخواست مناسب وقت پر جمع کروا سکتے ہیں۔
مئی: اس ماہ کے دوران بعض انہونے حالات و واقعات پیش آسکتے ہیں، خاص طور پر خاندانی امور سے متعلق فیصلے بھی آپ کو خود ہی کرنے ہوں گے۔ قریبی رشتہ دار کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
جون: اس ماہ آپ اپنا رُکا ہوا کام کروا سکتے ہیں ،یا رکی ہوئی رقم وصول کرسکتے ہیں۔ شروع میں کچھ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن اس ماہ کا آخری ہفتہ خوشیوں بھرا ہوگا۔ گھر میں کوئی تقریب منعقد کرنے کا موقع ملے گا۔
جولائی: اس ماہ ناسمجھی میں کچھ ایسا کر جائیں گے جس کی وجہ سے پریشانی اٹھانی پڑے گی۔ آمدنی کے معاملے میں فکر لاحق ہوگی لیکن اس ماہ کے دوسرے ہفتے میں مالی معاملات کو درست کرنے کے اسباب پیدا ہوں گے۔
اگست: اس ماہ اخراجات پر نظر رکھنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ سماجی مصروفیات زیادہ رہیں گی۔ کاروباری معاملات نمٹانے کے لیے سفر کرنا پڑے گا۔ اگر آپ کا سیاست سے تعلق ہے تو اس ہفتہ ایک اہم کامیابی ملنے کا امکان ہے۔
ستمبر: اس ماہ آپ کو گھر والوں پر بھی کچھ نہ کچھ خرچ کرنا پڑے گا۔ مقدمہ بازی سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ اس ماہ کے آخر میں قرض اتارنے کے اسباب پیدا ہوں گے۔ کچھ ذاتی خواہشات بھی پوری ہوں گی۔
اکتوبر: کاروباری افراد کو اضافی سرمائے کی ضرورت پیش آئے گی۔ سیاست سے وابستہ افراد کو ایک اہم مشن سونپا جاسکتا ہے۔ شادی شدہ افراد کے تعلقات میں بتدریج بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔
نومبر: کاروباری افراد کو قرض کی پریشانی سے بچنے کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔ اس مہینے گھر میں شادی بیاہ یا منگنی کی تقریب رکھی جاسکتی ہے۔ نئے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔
دسمبر: اس ماہ آپ کو کچھ اچھے مواقع حاصل ہوں گے۔ کاروباری افراد کو گزشتہ ماہ جس خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس ماہ اس کا ازالہ ہوجائے گا۔ ماہ کے وسط میں نوبیاہتا جوڑوں کو اولاد کی خوشخبری ملے گی، ایک مالی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
Gemini
جنوری: دیرپا منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔ خواتین کے سسرال والوں کے ساتھ ایک بار پھر اختلافات پیدا ہوں گے، تاہم ماہ کے آخر میں یہ اختلافات دور بھی ہوجائیں گے۔
فروری: اس ماہ ترکہ اور وراثت کے مقدمے کا فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ اگر آپ نے موجودہ ملازمت تبدیل کرنے کا سوچ ہی لیا ہے تو اس کے لیے ایک بار کسی دوست سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں۔
مارچ:کیریئر کے معاملے میں آپ کی کیفیت غیریقینی ہی رہے گی لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔اگر آپ روحانی علاج کرانے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیے یہ ماہ مفید ثابت ہوگا۔ غیرشادی شدہ لڑکیوں کے رشتے کی بات چلنے کا امکان ہے۔
اپریل: اس ماہ کسی ناراض دوست سے صلح ہوجائے گی۔ شروع کے دنوں میں آپ زائد آمدنی کے حصول کے لیے کوشش کرسکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم رشتے داروں کی طرف سے خوشخبری مل سکتی ہے۔آپ کو رکی ہوئی رقم کا تقاضا دوسرے ہفتہ میں کرنا چاہیے۔
مئی: اس ماہ کا پہلا ہفتہ آپ کیلئے پُراسرار سا ہوگا، ذہن میں الجھن رہے گی۔ دوسرے ہفتہ میں آپ پر بہت سے راز افشا ہوں گے۔ دفتری ماحول میں جو کشیدگی پیدا ہوئی تھی، تیسرے ہفتہ میں ختم ہوجائے گی۔ وسط ماہ میں اچانک رقم کا حصول ممکن ہے۔
جون: آپ جس کو اپنا سمجھ رہے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو، وقت پر آپ کو دغا دے جائے۔ ٹیکس کے معاملات میں آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس ماہ آپ کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
جولائی: مالی معاملے میں اچانک کامیابی حاصل ہوگی، ہوسکتا ہے رکی ہوئی رقم مل جائے یا انعامی بانڈ یا لکی ڈرا میں قسمت چمک جائے۔ جس کام کیلئے کوشش کر رہے ہیں، وہ کسی دوست کی وساطت سے ہو جائے گا، اس ماہ کا آخر آپ کے لیے خوشیاں لے کر آئے گا۔
اگست: جوان اولاد کے والدین بہتر رشتہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد کا حسب منشا تبادلہ ہو جائے گا۔ اضافی آمدنی کے لیے کی گئی کوشش بارآور ثابت ہوگی۔
ستمبر: کاروباری افراد کو ادائیگی کے سلسلے میں کچھ مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں زائد آمدنی کے ذرائع پیدا ہوتے نظر آتے ہیں، جس سے آپ کو مستفیض ہونے کا موقع ملے گا۔
اکتوبر:اس ماہ آپ کا قرضہ اترنے کے اسباب پیدا ہونے کا امکان ہے۔ آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا اور کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل ہو گا۔ جن افراد کا طلاق کا معاملہ زیرغور ہے، وہ جلدبازی سے گریز کریؓں۔
نومبر:اس ماہ کے وسط میں آپ کو ڈرائیونگ احتیاط سے کرنی چاہیے۔ گھر کے برقی آلات بھی دھیان سے استعمال کریں، نقصان کا اندیشہ ہے۔ اگر طلاق کا مقدمہ زیرسماعت ہے تو اس میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔
دسمبر:اس ماہ آپ پر محبت کی دیوی مہربان ہوگی، تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا، غلط فہمی دور ہوگی، جس کام کا ارادہ کیا ہے اس کے لیے وسائل مہیا ہوجائیں گے۔

Cancer
جنوری:اس ماہ بعض افراد کو معنی خیز خواب نظر آئیں گے۔ آپ کے رکے ہوئے کام ہوجائیں گے۔ تاہم ماہ کے آخری دنوں میں اکتاہٹ سی محسوس کرسکتے ہیں۔
فروری:پھنسی ہوئی رقم کا تقاضا کرنے کیلئے اس ماہ کا وسط زیادہ مناسب رہے گا، جو کام کرنے کا تہیہ کیا ہے اسے قابل اعتماد دوستوں کی مشاورت سے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ مالی لین دین کے لیے اس ماہ کا دوسرا ہفتہ اچھا رہے گا۔
مارچ: اس ماہ کا آغاز آپ کیلئے مختلف مصروفیات کا حامل ہوگا۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی سے گریزکریں، ماہ کے وسط میں ایک پرانے ہمدرد دوست سے اچانک ملاقات ہوگی۔
اپریل: سسرال والوں کی طرف سے ایک نیا مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے۔ اس ماہ کے دوسرے ہفتہ میں نئے تعلقات بنانے کا موقع ملے گا۔ گھریلو کشیدگی مزید کم ہوجائے گی، درپیش مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔
مئی:اولاد کی شادی بیاہ کی بات چیت چلانے کیلئے اس ماہ کا پہلا ہفتہ زیادہ بہتر رہے گا۔ جو کام کافی عرصہ سے رکے ہوئے تھے، اب ہونا شروع ہوجائیں گے۔
جون: سوشل میڈیا کے تعلقات آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، کوئی آپ کو بلیک میل بھی کرسکتا ہے، اس ماہ انٹرنیٹ سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے۔ شادی کے سلسلے میں مزید پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔
جولائی: کوئی دوست کیا ہوا وعدہ پورا کرکے آپ کو خوش کردے گا۔ آپ کے ایک مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ اس ماہ کے وسط میں ایک اہم سفر کرنا پڑے گا جو آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔ پسند کی شادی کے لیے کی گئی کوشش رائیگاں نہیں جائے گی۔
اگست: آپ کے کاروباری حالات بتدریج بہتر ہونے شروع ہوگئے ہیں۔ اس ماہ آپ کا ذاتی سیارہ اچھی پوزیشن میں آکر آپ کو بہت فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ اگر رشتے میں کوئی رکاوٹ پیش آرہی ہے تو وہ دور ہو جائے گی۔
ستمبر:اس ماہ کے شروع میں ڈرائیونگ احتیاط سے کریں، حادثے کا امکان ہے۔ مالی لحاظ سے یہ ماہ اچھا ثابت ہوگا۔ اس ماہ رشتہ داروں سے تعلقات بگاڑنا اچھا ثابت نہ ہوگا۔
اکتوبر:اس ماہ پرانے قرض چکانا اور نیا قرض سوچ سمجھ کر لینا ہوگا۔ طلاق کا مسئلہ ایک بار پھر سر اٹھائے گا۔ آپ بچت کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناگزیر اخراجات سے واسطہ پڑتا رہتا ہے، اس ماہ کچھ نہ کچھ بچانے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔
نومبر:کوئی دوست کیا ہوا وعدہ پورا کرکے آپ کو خوش کردے گا۔ مالی مسائل جوں کے توں ہی رہیں گے، تاہم آپ کے ایک مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ اس ماہ کے وسط میں ایک اہم سفر کرنا پڑے گا جو آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
دسمبر:چند مجبوریوں کے تحت آپ کو خاندانی ذمہ داریاں بھی نبھانی پڑیں گی۔ اس ماہ کا دوسرا ہفتہ آپ کے لیے آزمائش کا ہوگا، اس دوران آپ کو ثابت قدم رہنا ہوگا۔ دوسروں کی باتوں میں آکر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

Leo
جنوری: گھریلو حالات میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔ ماہ کے آخر میں آپ کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہوگی۔ مالی وسائل کا مسئلہ حل ہوجائے گا، ستاروں کی پوزیشن کے سبب آپ ایک بارعب شخصیت کے طور پر ابھریں گے۔
فروری:اس ماہ کے شروع کے دنوں میں آپ کو کچھ نئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کسی دوسرے کی وجہ سے گھر کے ماحول میں کشیدگی پیدا ہوگی، آخری ہفتے میں انعام، لاٹری یا پرائز بانڈ نکلنے کی امید ہے۔
مارچ:مالی معاملے میں اچانک کامیابی حاصل ہوگی، ہوسکتا ہے کہ رکی ہوئی رقم مل جائے یا انعامی بانڈ یا لکی ڈرا میں قسمت چمک جائے۔ شادی شدہ افراد کے تعلقات مزید بہتر ہو جائیں گے۔ جس کام کیلئے کوشش کر رہے ہیں، وہ کسی دوست کی وساطت سے ہو جائے گا، اس ماہ کا آخر آپ کے لیے خوشیاں لے کر آئے گا۔
اپریل: اس ماہ کچھ دوستوں سے عرصہ بعد مل بیٹھنے کا موقع ملے گا۔ پہلا ہفتہ سیروتفریح میں ہی گزرے گا، دوسرے ہفتہ میں سنجیدہ مسائل پر توجہ مرکوز ہوگی۔
مئی:اس ماہ مذہب کی طرف رجحان زیادہ رہے گا۔ کسی ناراض دوست سے صلح ہو جائے گی۔ شروع کے دنوں میں آپ زائد آمدنی کے حصول کے لیے کوشش کرسکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم رشتے داروں کی طرف سے خوشخبری مل سکتی ہے۔
جون: اس ماہ آپ کے مالی معاملات جوں کے توں رہیں گے، تاہم اس دوران چند اچھے مواقع حاصل ہوں گے، جن سے زائد آمدنی کا حصول ہوسکتا ہے۔ بھائی بہنوں کے میل جول میں اضافہ ہوگا۔
جولائی: پھنسی ہوئی رقم کا تقاضا کرنے کیلئے اس ماہ کا وسط زیادہ مناسب رہے گا، جو کام کرنے کا تہیہ کیا ہے، اسے قابل اعتماد دوستوں کی مشاورت سے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ مالی لین دین کے لیے اس ماہ کا دوسرا ہفتہ اچھا رہے گا۔
اگست:کاروباری افراد کو قرض کی پریشانی سے بچنے کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔ اس مہینے گھر میں شادی بیاہ یا منگنی کی تقریب رکھی جا سکتی ہے۔ نئے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔
ستمبر:اچانک بےجا اخراجات سے واسطہ پڑسکتا ہے۔ پہلے ہفتہ سے دوسرا ہفتہ زیادہ بہتر رہے گا۔ آخری ہفتہ زیادہ تر دعوتوں میں شرکت کرنے میں گزرے گا۔ نوجوانوں کو محبت کے معاملے میں کچھ کامیابی حاصل ہوگی۔
اکتوبر:گھریلو حالات میں اس ماہ نمایاں سدھار پیدا ہوگا۔ اس ماہ کی پہلی جمعرات کو کسی مذہبی تقریب میں شرکت کا موقع ملے تو ضرور شرکت کریں۔
نومبر: بیرون ملک مقیم دوست کی طرف سے خوشخبری ملے گی۔ اگر اس ماہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بہتر رہے گی۔
دسمبر: جو کام کرنا چاہ رہے ہیں اس میں وقتی طور پر رکاوٹ پیش آسکتی ہے، تاہم اس ماہ کے آخر میں کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔ اس ماہ کا آغاز آپ کیلئے مختلف مصروفیات کا حامل ہوگا۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی سے گریزکریں، ماہ کے وسط میں ایک پرانے ہمدرد دوست سے اچانک ملاقات ہوگی۔
Virgo
جنوری: کاروباری افراد کو قرض کی پریشانی سے بچنے کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔ شادی شدہ خواتین کو ازدواجی تعلقات استوار رکھنے کے لیے اپنے رویئے میں تبدیلی لانے کی ضرورت پیش آئے گی جبکہ غیرشادی شدہ لڑکیوں کے رشتہ کی بات حسب منشا جگہ چلنے کی امید ہے۔
فروری:اس ماہ گھر کے حالات میں مزید بہتری آئے گی۔جس کام کو کرنے کا ارادہ کیا ہے، اسے دل لگا کر کرنے کی کوشش کریں، کامیابی حاصل ہوگی۔اس ماہ شادی کی بات طے کرنا فائدہ مند رہے گا، سفر کے لیے دوست کی مدد حاصل ہوجائے گی۔
مارچ: اگر نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس کام سے متعلق کسی فرد سے مشورہ ضرور کرلیں، جس رقم کا آپ انتظام کرنا چاہتے ہیں، وہ اس ماہ کے وسط تک مل جائے گی۔
اپریل: اس ماہ زمین جائداد کے معاملات آپس میں مل جل کر طے کرنا زیادہ اچھا رہے گا، مقدمہ بازی فریقین کے لیے اچھی ثابت نہ ہوگی، کاروباری معاملات تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ پہلے ہفتہ میں بیرون ملک سے اچھی خبر مل سکتی ہے۔
مئی:جوان اولاد کے والدین اس ماہ اپنے بچوں کی شادی کے لیے رشتہ تلاش کرلیں گے۔ بعض افراد کا روحانیت کے ساتھ لگائو پیدا ہوگا اور اس سلسلے میں کوئی رہنمائی کرنے والا بھی مل جائے گا۔
جون:اگر آپ کسی دیرینہ بیماری کا علاج کرانا چاہ رہے ہیں تو مناسب گھڑی میں علاج شروع کرسکتے ہیں۔ جس سے اُمید لگائی ہے، وہ اس پر پورا اترے گا۔ سرکاری افراد کے تبادلے کی کوشش کامیاب ہوگی۔
جولائی: غیرشادی شدہ افراد کی شادی کی بات چیت دوبارہ خاندان ہی میں شروع ہونے کا قوی امکان ہے، اس بار کسی اہم فرد کی رضامندی بھی شامل ہوجائے گی۔ جو کچھ سوچا ہوا ہے، اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے آپ کو اضافی وسائل کی ضرورت پڑے گی۔
اگست: خاندان کا ہی ایک فرد تعلقات کو بگاڑنے کا باعث بن سکتا ہے، دوسروں کی باتوں میں آنے کی بجائے حالات کا خود جائزہ لیں۔ اس ماہ کے وسط میں اچانک دولت ملنے کا امکان ہے۔
ستمبر: اس ماہ آپ کی ترقی کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔ خواتین کو اس ماہ کے پہلے ہفتہ میں سر درد کی شکایت رہے گی، بعض خواتین کی جلد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ہفتہ اور اتوار کو ڈرائیونگ احتیاط سے کریں۔
اکتوبر: اگر طلاق کا مقدمہ زیرسماعت ہے تو اس ماہ اس میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔ اس ماہ کے وسط میں گھر میں کوئی تقریب رکھنے کا ارادہ ہے تو اسے ملتوی کر دیں گے۔
نومبر: اس ماہ کے آخر میں آپ کو غیرمتوقع طور پر ایک بہترین موقع ملے گا، اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
دسمبر: من پسند شادی کے لیے حالات سازگار ہوجائیں گے، ممکنہ رکاوٹ دور ہوجائے گی۔ اس ماہ کے پہلے ہفتے میں ایک بڑی رکاوٹ دور ہو جائے گی۔ اس ماہ آپ کو رفاہی کام کرنے کا موقع بھی ملے گا، جس پر اعتماد کیا ہے، وہ اس پر پورا اترے گا۔

libra
جنوری:اس ماہ کاروباری افراد کو اہم فریضہ انجام دینا ہوگا۔ اگر آپ کے نئے تعلقات قائم ہوئے ہیں تو انہیں استوار رکھنے کے لیے خاص ہنرمندی سے کام لینا ہوگا ورنہ دوسروں کی دخل اندازی کی وجہ سے تعلقات سردمہری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
فروری:جن نوجوانوں کے حال ہی میں تعلقات خراب ہوئے ہیں، ان میں بہتری آجائے گی۔ کاروباری افراد کو قانونی معاملات میں الجھنے کی بجائے معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے کرلینا چاہیے۔
مارچ:درپیش مشکل سے چھٹکارا پانے کے لیے کسی پرانے دوست یا شناسا سے مدد مل سکتی ہے، اگر مشکل بڑی ہے تو دعا کام آئے گی۔ سرمائے کی کمی سے اگر کاروبار متاثر ہورہا ہے تو کسی رشتہ دار کی مدد لے سکتے ہیں۔ شروع کی بہ نسبت اس ماہ کا وسط زیادہ بہتر ہوگا۔
اپریل: اس ماہ صحت کی طرف توجہ زیادہ رہے گی۔ خواتین کے نندوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس ماہ کے آخر میں کاروباری افراد کو قرض لینے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مئی: ادائیگیوں کے معاملے میں کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، تاہم اس ماہ کے آخر میں کوئی دوست تعاون کرکے اس پریشانی سے نکال دے گا۔ ملازمت پیشہ افراد کو افسران بالا کی نظروں میں سرخرو ہونے کے لیے خاص حکمت عملی سے کام لینا ہوگا، حاملہ خواتین کو احتیاط کی ضرورت پیش آئے گی۔
جون: اس ماہ کے دوران بعض انہونے حالات و واقعات پیش آسکتے ہیں۔ قریبی رشتہ دار کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، صحت کی طرف سے پریشانی ختم ہوجائے گی۔ اخراجات پر نظر رکھنی ہو گی۔
جولائی: خواتین کے دیور کے ساتھ کچھ اختلافات پیدا ہوں گے، سسرال والوں کے ساتھ بھی تعلقات میں سردمہری رہے گی۔ بچوں کی تعلیم کی طرف سے جو پریشانی پیدا ہوئی تھی، وہ دور ہو جائے گی۔
اگست:اس ماہ پورے چاند کا دن آپ کے لیے بہت ہیجان خیز ہوگا، اس دن آپ کو خود پر قابو رکھنا ہوگا۔ چاند کی شروع کی تاریخوں میں اداسی سی رہے گی۔ اس ماہ اگر کوئی چیز چوری ہوگئی تو اچانک مل بھی جائے گی۔
ستمبر: اگر نئے کام کے آغاز کا ارادہ کیا ہے تو اس کیلئے مہینے کا پہلا ہفتہ زیادہ بہتر رہے گا۔ اسی ہفتہ کے دوران غیرشادی شدہ افراد کے رشتہ کی بات چل سکتی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے دوسرے ہفتہ کا انتخاب کریں۔
اکتوبر: اس ماہ ملازمت کے سلسلے میں شہر سے باہر رہنا پڑسکتا ہے۔ ایسے افراد جو سیلز کے شعبے سے وابستہ ہیں، اس ماہ اپنا ہدف پورا کرلیں گے۔ صحت کی طرف توجہ دینے کی ضروت پڑے گی۔
نومبر: بچوں کی تعلیمی کارکردگی کا گاہے گاہے جائزہ لیتے رہنا چاہیے، زائد آمدنی کیلئے آپ نے جو منصوبہ بنایا ہے، اسے عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے، اس ماہ کے وسط میں اہم پیش رفت ہوگی۔
دسمبر: اگر آپ سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں تو اس ماہ آپ کے گھر میں سیاسی گہماگہمی رہے گی۔ کچھ بےروزگار افراد کو اچھی نوکری کی پیشکش ہوسکتی ہے۔ جو کام سفارش سے نکلوانا چاہتے ہیں، وہ کام خود بخود ہی ہوجائے گا۔

Scorpio
جنوری: اس ماہ آپ کو کچھ بہت اچھے مواقع حاصل ہوں گے، جن سے آپ بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کاروباری افراد کو گزشتہ ماہ جس خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کا ازالہ ہو جائے گا۔ ماہ کے وسط میں نوبیاہتا جوڑوں کو اولاد کی خوشخبری ملے گی، ایک مالی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
فروری: ناراض دوست آپ کی طرف خود دوستی کا ہاتھ بڑھائے گا۔ اس ماہ کے وسط میں کچھ خواتین کو نسوانی مرض کی وجہ سے پریشانی اٹھانی پڑسکتی ہے۔ اگر مزید تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں تو اس میں کامیابی حاصل ہوگی۔
مارچ: ملازمت پیشہ افراد کو افسران بالا کے سامنے سرخرو ہونے کا موقع ملے گا، جس کے صلے میں ترقی بھی مل سکتی ہے۔ اس ماہ کا آغاز صحت کے لیے اچھا نہ ہوگا، تاہم آخری دنوں میں اچھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
اپریل: اس ماہ کے وسط تک آپ کا سرکار سے متعلق کام ہوجائے گا، کسی سرکاری افسر کی حمایت بھی حاصل ہوگی، کسی سیاسی شخصیت کی قربت بھی ملے گی۔ ماہ کے شروع کے دنوں میں گھر کا ماحول تلخ رہے گا۔
مئی: اولاد کی خواہشمند خواتین کی اس ماہ کے اوائل میں گود ہری ہونے کی امید ہے۔ بعض افراد کا پرائز بانڈ یا لاٹری نکل سکتی ہے، اس ماہ کے دوسرے ہفتہ میں نزدیکی سفر کرنا پڑسکتا ہے، جو فائدہ مند ثابت ہوگا۔
جون: جو کام کرنے کے لیے آپ قرض لینا چاہ رہے ہیں، اس کے لئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں، ایسا نہ ہو کہ بعد میں پچھتانا پڑے۔ خواتین کو بےخوابی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جولائی:بعض خواتین کے بال گرنے کی شکایت میں اضافہ ہوگا، کاروبار میں وسعت کا ارادہ کیا ہے تو اس ماہ آغاز کرنا مبارک ثابت ہو گا۔ دوسروں پر بھروسا کرنے کی بجائے خود ہمت کرنی ہو گی۔
اگست:کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ بےروزگار افراد کی روزی کا بندوبست ہوجائے گا۔ نوجوانوں میں محبت کے معاملے میں غلط فہمی پیدا ہوگی۔
ستمبر:جن خواتین کی حال ہی میں علیحدگی ہوئی ہے، ان کی دوبارہ صلح ہونے کا امکان ہے۔اس ماہ آپ کو کچھ نئے کام کرنے کے لئے ملیں گے، جس سے نہ صرف مالی فائدہ ہو گا بلکہ آپ کی ساکھ بھی بہتر ہوگی۔
اکتوبر: گھریلو حالات میں مزید بہتری پیدا ہوگی، جس نے آپ کے تعلقات میں پھوٹ ڈالی ہے، اس کی نیت آپ پر آشکار ہوگی۔ ماہ کے آخر میں آپ کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہوگی۔ مالی وسائل کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
نومبر:کسی ناراض دوست سے صلح ہو جائے گی۔ شروع کے دنوں میں آپ زائد آمدنی کے حصول کے لیے کوشش کرسکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم رشتے داروں کی طرف سے خوشخبری مل سکتی ہے۔ آپ کو رکی ہوئی رقم کا تقاضا دوسرے ہفتہ میں کرنا چاہیے۔
دسمبر:اگر آپ سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں تو اس ماہ آپ کے گھر میں سیاسی گہماگہمی رہے گی۔ کچھ بےروزگار افراد کو اچھی نوکری کی پیشکش ہوسکتی ہے۔ جو کام سفارش سے نکلوانا چاہتے ہیں، وہ کام خود بخود ہی ہو جائے گا، آپ کو زیادہ تردد نہیں کرنا پڑے گا۔ گھر کا ماحول آپ کی وجہ سے کشیدہ ہوسکتا ہے، گھریلو معاملات میں احتیاط کرنی ہوگی۔

Sagittarius
جنوری: محنت اور صلاحیت کی بنا پر اس ماہ آپ کی ترقی کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔ خواتین کو اس ماہ کے پہلے ہفتہ میں سردرد کی شکایت رہے گی، بعض خواتین کی جلد متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو ڈرائیونگ احتیاط سے کریں۔
فروری: اس ماہ کے آخر میں سیارگان کی پوزیشن آپ کے حق میں بہتر ہوتی نظر آتی ہے، جس کا فائدہ اس ماہ کے آخر میں ہی ہوگا۔ سسرال والوں کے ساتھ اس ماہ کے وسط ہی میں کشیدگی کم ہونا شروع ہوجائے گی۔
مارچ: یہ اس برج کے