December 31, 2018
2018ء اہم ملکی واقعات

2018ء اہم ملکی واقعات

جنوری
یکم جنوری: کیڈٹ اسکول مردان کی 13سالہ طالبہ درخانے بنوری کا آرمی چیف بننے کا خواب، خاتون وزیراعظم، وزیر خارجہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بن سکتی ہے تو آرمی چیف کیوں نہیں۔
2جنوری: ٹرمپ کے الزامات، پاکستان جھوٹا اور دھوکے باز ہے۔15سال میں 36کھرب روپے دے کر بے وقوفی کی۔
4جنوری:دھمکانے والے سن لیں، کوئی طاقت پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔
5جنوری:معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق (زبیدہ آپا) کراچی میں انتقال کر گئیں۔
6جنوری:اُردو کے ممتاز صاحب طرز شاعر رسا چغتائی 90برس کی عمر میں انتقال کر گئے ٭ایئر مارشل اصغرخان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 96برس تھی۔ آپ 36سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین ایئر فورس چیف بنے۔
7جنوری:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے لئے ’’دختر پاکستان‘‘ کا لقب۔
15جنوری:ایم کیو ایم (لندن) کے ڈپٹی کنوینر پروفیسر حسن ظفر عارف کی کراچی میں پراسرار ہلاکت۔
20جنوری:سب کے بھائی منو بھائی انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 84سال تھی۔
21جنوری: جمہوریت پامال نہیں ہونے دیں گے، ڈیڑھ لاکھ وکلاء کا کمانڈر ہوں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار ۔
22جنوری: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق سرکاری و فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک ٭موسیقار استاد نذر حسین انتقال کر گئے۔
23جنوری:شب قدر میں طالب علم نے حافظ قرآن پرنسپل کو توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا الزام لگا کر قتل کر دیا۔ ٭ممتاز مرحوم اداکار رنگیلا کی بیوہ نور تاج بیگم 76سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئیں۔
24جنوری: معیشت میں پاکستان، بھارت پر سبقت لے گیا، پاکستان کا 47واں جبکہ بھارت کا 62واں نمبر ہے، ورلڈ اکنامک فورم ۔
25جنوری: معروف صنعت کار اعظم سہگل امریکا میں انتقال کر گئے۔
30جنوری:ملتان میں ہونے والی شادی کی تقریب میں ڈالرز کی برسات ہو گئی، بھگدڑ مچ گئی۔
31جنوری:سپریم کورٹ نے 100سال پرانا مقدمہ نمٹا دیا۔ جائیداد ورثہ کو دینے کا حکم۔
فروری
یکم فروری: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 150برس بعد چاند گرہن، بلیو اور سپر مون کا نظارہ۔
2فروری: صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی پراسرار موت خودکشی یا قتل۔
12فروری: انسانی حقوق اور قانون و انصاف کی بلند آواز خاموش، عاصمہ جہانگیر 66برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ٭ہردلعزیز، معروف اور وراسٹائل اداکار قاضی واجد اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ گئے۔
18فروری:جہاد کا حکم دینے کا اختیار صرف ریاست کا ہے۔ جنرل قمر باجوہ۔
19فروری: 66سالہ عمران خان نےاپنی پیرنی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق کر دی۔
21فروری: نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتیں، پاکستان سرفہرست ممالک میں شامل، یونیسف۔
22فروری: نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی فارغ۔
28فروری: نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے تا حیات قائد اور شہباز شریف صدر منتخب۔
مارچ
یکم مارچ: پاکستان کا دُنیا کی 25طاقتور افواج میں تیرہواں نمبر۔
3 مارچ: سینیٹ کی 52نشستوں پر آج الیکشن ہوں گے ٭حیدر آباد کے 100سال پرانے کالی موری کالج کو یونیورسٹی کا درجہ مل گیا۔
6 مارچ:معروف سیاسی و مزدور رہنما کامریڈ جام ساقی 73برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
7 مارچ: :پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔
11 مارچ: وزیراعلیٰ شہباز شریف کی انتھک محنت سے پنجاب ترقی کر رہا ہے۔ امام کعبہ ٭جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا۔ پورا ملک اور سیاسی قیادت مذمت پر متحد۔
13مارچ: زرداری، عمران اتحاد کامیاب، صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب۔
14 مارچ: شہباز شریف ن لیگ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔
20 مارچ: کراچی بندرگاہ پر دو جہازوں میں ٹکر، 10کنٹینر ڈوب گئے۔ کروڑوں روپے کا نقصان۔
23 مارچ: پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر شیریں رحمان سینیٹ میں پہلی اپوزیشن لیڈر بن گئیں۔
27 مارچ:ایم کیو ایم کے پارٹی الیکشن کالعدم، فاروق ستار فارغ۔ خالد مقبول اور کنور نوید کی درخواستیں منظور۔
اپریل
2؍اپریل:اے پی این ایس انتخابات، حمید ہارون صدر، سرمد علی جنرل سیکرٹری منتخب۔
4؍اپریل: والدین اور بھائی کے قتل کی ملزمہ اسماء نواب 20سال بعد بری۔
12؍اپریل:کہاں گئے وہ جج، جن کے فیصلے موتیوں سے لکھے جاتے تھے۔ انصاف میں تاخیر کے ذمہ دار جج ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار۔
14 ؍اپریل:نواز شریف تاحیات نااہل، جہانگیر ترین کی بھی چھٹی، سپریم کورٹ کا فیصلہ٭ اسٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر، کالم نویس اور آرٹ کونسل کے خازن شہناز صدیقی انتقال کر گئے۔
15؍اپریل:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام جٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
17؍اپریل: عدالت نے کسی کو سزا دی، کسی کوچھوڑ دیا۔ کسی مخصوص شخص کو نشانہ بنانا درست نہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین ۔
24؍اپریل:ملک میں جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، اسمبلیوں میں دم خم نہیں۔ نواز شریف۔
25 ؍اپریل: کوئٹہ میں ایک گھنٹے میں دو خود کش حملے، 10؍سیکورٹی اہلکار شہید، 14زخمی، 2حملہ آور بھی ہلاک۔
26؍اپریل:اداکارہ و بانی ناز کمرشل تھیڑ مدیحہ گوہر 62برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
27؍اپریل:ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ، تعداد 53لاکھ ہو گئی۔
30؍اپریل: پاک بحریہ کے جہاز نے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی کشتی کو بچا لیا ۔
مئی
3مئی:عمران، زرداری کوئی شے نہیں، مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔ نواز شریف۔
3مئی: نواب شاہ میں اپریل کے دوران دنیا کی تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ درجۂ حرارت 50.2سینٹی گریڈ رہا۔
5؍مئی: یاستدانوں میں کروڑوں روپے کی تقسیم، اصغر خان کیس سماعت کے لئے مقرر۔ ٭مسلسل 3سال سے ناکام 11237عازمین حج بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار۔
7مئی: کالا باغ ڈیم بننا چاہئے۔ آفاق احمد کا جنوبی سندھ صوبہ تحریک کا اعلان۔
10مئی:جنوبی پنجاب صوبہ محاذ، تحریک انصاف میں ضم، اقتدار ملنے کے 100دن میں صوبہ بنے گا۔ عمران خان سے معاہدہ ۔
11مئی: تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ، سندھ کا 11 کھرب 44؍ ارب کا بجٹ پیش، خسارہ 20؍ ارب روپے۔
13مئی: اسلام آباد میں نوجوان کو کچلنے والے کرنل جوزف کو لے جانے کے لئے سی130طیارہ واپس، ایف آئی اے کی بروقت کارروائی ٭ایک تاریخ رقم، یوسف سلیم پاکستان کے پہلے نابینا جج مقرر ۔
15مئی:پاکستان نے سفارتی استثنیٰ، امریکی مؤقف تسلیم کرلیا۔ خصوصی طیارہ کرنل جوزف کو لے کر افغانستان پہنچ گیا۔
19مئی: 54؍ارب روپے کے قرضے معاف کرانے والے 225؍افراد، کمپنیوں اور بینک سربراہان کو سپریم کورٹ کا نوٹس۔
21مئی:جنگ، جیو گروپ کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد، برطانوی ویب سائٹ اور ڈائریکٹر کی غیر مشروط معافی۔
22مئی: 50ہزار لوگ اربوں ہڑپ کر گئے۔ ٹیکس چوروں نے ایمنسٹی کا فائدہ نہ ا ٹھایا تو کارروائی ہو گی۔ ایف بی آر۔
24مئی: میرا جرم مشرف کے خلاف مقدمہ کرنا ہے۔ دھرنے کے دوران ایجنسی کے سربراہ کا پیغام ملا۔ استعفیٰ دو یا لمبی رخصت لو۔ نواز شریف۔
26مئی: آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اسد درانی جی ایچ کیو طلب ’’را‘‘ کے سابق چیف کے ساتھ لکھی گئی کتاب پر فوج کو تحفظات۔
27 مئی : قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ صدر نے منظوری دے  دی۔
29مئی: نگراں وزیراعظم کے لئے سابق چیف جسٹس ناصر الملک پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہو گئیں ٭ایٹمی ٹیکنالوجی کی بنیاد بھٹو اور دھماکے کا سہرا بھی کسی آمر یا ڈکٹیٹر کو نہیں، منتخب وزیراعظم کو جاتا ہے، نواز شریف ٭ایم کیو یم لندن نے الیکشن 2018ء کے مشروط بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
جون
یکم جون: حکومتیں ختم، انتخابی شیڈول جاری، نگران وزیراعظم آج حلف اٹھائیں گے۔ ٭لاہور میں جگر اور گردے کے بڑے اسپتال کا افتتاح شہباز شریف نے کر دیا۔
2جون:سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم کالعدم۔
5جون:ریحام خان کی کتاب چھپنے سے پہلے ہی پنڈورابکس کھل گیا۔
6جون: منی پاکستان کا نام دے کر کراچی کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے، سندھ ہائی کورٹ۔
8جون: معروف سیاستدان، ماہر قانون، ادیب و دانشور رسول بخش پلیجو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
12جون: ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 122کا ہو گیا۔ ٭سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ پر ٹیکس وصولی معطل کر دی۔
14جون:ملک بھر کی بیوروکریسی تبدیل۔ ٭موبائل فون کمپنیوں کا 100روپے کے کارڈ پر 100روپے بیلنس دینے کا اعلان۔٭بیٹی کا کاغذات میں ذکر نہیں۔ عمران خان، صادق و امین نہیں رہے، افتخار چوہدری نے نامزدگی چیلنج کر دی۔
21جون:عمران کا بنی گالہ گھر 300کنال، کروڑوں آمدن، زرداری کی 75کروڑ جائیدادیں اس کے علاوہ، بلال ارب پتی، مریم کروڑوں کی مالک ٭اُردو ادب کا عہد یوسفی ختم، مشتاق یوسفی 95برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
22جون:نواز شریف 172کنال اراضی، مشرف کا دبئی میں 9کروڑ کا اپارٹمنٹ، شرجیل میمن اربوں کے مالک، فاروق ستار کے نام کوئی جائیداد نہیں۔
23جون:گڈانی کے سمندر میں لیاری کراچی کے ایک ہی خاندان کے 17؍افراد ڈوب گئے۔
جولائی
3جولائی:پاکستان، امن مشن کے لئے سب سے زیادہ فوج فراہم کرنے والا ملک ہے۔
10جولائی:ڈیم کے تعمیری فنڈ میں فوجی افسران 2، سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔
11جولائی:پشاور دھماکا، اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 14سمیت 14؍افراد شہید۔
14جولائی:مستونگ میں 130اور بنوں میں 5؍افراد شہید۔
15جولائی:پاکستانیوں نے75کھرب کی اشیاء باہر سے منگوائیں، اسٹیٹ بینک رپورٹ۔
16جولائی:مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو پڑھانے کا شعبہ چن لیا۔
17جولائی:الیکشن میں مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کھلی کوششوں پر تشویش ہے (حقوق انسانی کمیشن پاکستان)٭ پیسہ مزید سستا، اسٹاک شدید مندا، ڈالر کابینک ریٹ128، اوپن مارکیٹ میں 130ہو گیا۔ قرضے 800؍ارب بڑھ گئے۔
21جولائی:قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان، ون ڈے ڈبل سنچری کلب میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی۔
22جولائی:ملک میں عدلیہ آزاد نہیں مرضی کے پنچ کے لئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپروچ کیا جاتا ہے (جسٹس شوکت عزیز صدیقی)
23جولائی:ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملہ، پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور دو ساتھیوں سمیت شہید۔
25جولائی:کسی کا تخت، کسی کا دھڑن تختہ، عام انتخابات میں10کروڑ 59لاکھ ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
26جولائی: عمران نے میدان مار لیا، کے پی کے میں بھی اکثریت پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سخت مقابلہ۔٭ن لیگ نے نتائج مسترد کر دیئے۔
27جولائی:دھاندلی کے الزامات پر حلقے کھول لیں، عمران خان ۔٭الیکشن ڈیوٹی سے واپسی پر جیپ کھائی میں جاگری، 5فوجی اہلکار شہید۔
25جولائی:الیکشن سے پہلے تمام جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں ملے۔نتائج اطمینان بخش، فوج کو مدد کرتے دیکھا، مداخلت کرتے نہیں (یورپی یونین الیکشن آبزرویشن)
29جولائی:الیکشن کمیشن نے مکمل نتائج جاری کر دیئے۔ پی ٹی آئی کے ووٹ سب سے زیادہ ۔
30جولائی : ن لیگ اور پی پی پارلیمنٹ جانے پر متفق، انتخابات 2018ء چوری ہوئے الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کا مطالبہ۔
اگست
یکم اگست:الیکشن شفاف، ہارنے والے عوامی رائے کا احترام کریں۔ شکایات دور ہوں گی۔ استعفیٰ نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن۔
2؍اگست:سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا NOCطلب کیا۔ ٭راولپنڈی بار کی تقریر، جسٹس شوکت صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری۔
4؍اگست:گلگت، بلتستان میں دہشت گردوں کے بم حملے،12؍اسکول جلا دیئے 8؍اسکول لڑکیوں کے تھے۔
8؍اگست:چیف الیکشن کمشنر سو رہے تھے، تین بار فون کیا، جواب نہیں ملا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار۔
10؍اگست:ملک میں ایک کروڑ بچے دائمی غذائی کمی کا شکار، 10؍لاکھ کو فوری علاج کی ضرورت۔
11؍اگست:پاکستان پر دبائو ڈالنے کے لئے ٹرمپ کا ایک اور مخالفانہ اقدام، پاکستانی فوج کے تربیتی پروگرام میں کٹوتی۔
12؍اگست: 90فیصد سے زائد فارم 45پر پولنگ ایجنٹوں کے دستخط نہیں۔ ٭پی ٹی آئی ٹکٹ پر کامیاب چائے والا گل ظفر خان کروڑ پتی نکلا۔
16؍اگست:تحریک انصاف کا اسپیکر اور ڈپٹی، اور کے پی کے میں اسپیکر منتخب، سندھ میں پی پی کارکن کامیاب۔
17؍اگست:پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار پرویز الٰہی201ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب۔
18؍اگست:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 176ووٹ لے کر ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب، ن لیگ کے شہباز شریف کو 96ووٹ ملے، پی پی اور جماعت اسلامی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
20؍اگست:تبدیلی کا پروگرام آ گیا۔ فلاحی ریاست، سادگی، صنعتی ترقی، پولیس و عدالتی اصلاحات، کرپشن کا خاتمہ، بلدیاتی نظام لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان۔ ٭ پنجاب میں بھی ن لیگ کا راج ختم، تحریک انصاف کے عثمان بزدار وزیراعلیٰ منتخب۔٭سندھ کی 10رکنی کابینہ آگئی، بابے آئوٹ۔
21؍اگست:پگڑیاں اچھالنا نیب کا کام نہیں، میڈیا پر بدنام کر دیتے ہیں۔ بری ہو کر اس کی کیا عزت رہ جاتی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار۔
26؍اگست:سپریم کورٹ نے وہاڑی کی خاتون کو 66سال بعد وراثتی زمین دینے کا حکم دے دیا۔
27؍اگست:وزیر ریلوے شیخ رشید کے رویئے پر چیف کمرشل منیجر محمد حنیف گل نے 2سال کی رخصت مانگ لی۔٭تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن احمد سعید کرمانی انتقال کر گئے۔
30؍اگست:انٹر پول نے پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ستمبر
یکم ستمبر:ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ، تبادلوں میں سیاسی مداخلت روکیں گے۔ حکم رات ایک بجے دیا گیا۔ صبح نہیں ہونی تھی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار۔ ٭غیر معیاری لاء کالجزکا مسئلہ، سپریم کورٹ نے ایل ایل بی کا کورس 5سال کر دیا گیا۔
2ستمبر:چیف جسٹس کے اسپتالوں میں مقیم ملزموں پر چھاپے، شرجیل میمن کے کمرے سے شراب اور منشیات برآمد۔ ٭شہری کو تھپڑ مارنے کا کیس، تحریک انصاف کے ایم پی اے کو سپریم کورٹ سے30لاکھ روپے جرمانہ، ڈاکٹر عمران علی شاہ دو ہفتوں میں جرمانے کی رقم دیامربھاشا ڈیم فنڈ جمع کروائیں۔
5ستمبر:تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی 353ووٹ لے کر ملک کے 13ویں صدر منتخب ہو گئے۔ ٭حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی 80برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ10برسوں سے فالج کی وجہ سے صاحب فراش تھے۔
9ستمبر:سینئر صحافی اور روزنامہ قوی اخبار کے ایڈیٹر الیاس شاکر انتقال کر گئے۔٭پنجاب کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان۔
10ستمبر:ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے 13ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
12ستمبر:سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔ مشرف حکومت کے خلاف واحد مزاحمتی قوت تھیں۔ ٭عدالت عظمیٰ نے بول ٹیلی ویژن چینل کے سابق پروگرام ’’ایسا نہیں چلے گا‘‘ کے میزبان عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کر دی۔
13ستمبر:درہ آدم خیل کی کوئلہ کی کان میں دھماکا، 9مزدور جاں بحق، درجنوں کان کن ملبے تلے دب گئے۔
15ستمبر:ملک چلانے کے لئے پیسہ نہیں، روزانہ 6؍ارب روپے سود جا رہا ہے۔ نیب تفتیش کرے تذلیل نہیں۔ وزیراعظم عمران خان۔
17ستمبر:کراچی میں پیدا ہونے والے بنگالیوں اور افغانوں کو شہریت دیں گے، وزیراعظم عمران خان۔
18ستمبر:سوئی گیس مہنگی، LPGسستی۔
20ستمبر:نواز شریف، مریم اور صفدر رہا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائیں معطل کر دیں۔ نیب کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان۔
23ستمبر: 3نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ۔
28ستمبر:سعودی عرب پاکستان کو ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔ 3معاہدوں پر دستخط۔
30ستمبر:ساتھی جج کے بیٹے کا قتل، سابق سیشن جج کو سزائے موت۔ ٭جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی جواد نظیر انتقال کر گئے۔
اکتوبر
یکم اکتوبر:فوج اور عدلیہ ہمارے پیچھے کھڑے ہیں۔ وزیراعظم ہائوس کا ماہانہ خرچہ ایک ارب سے کم ہو کر چند لاکھ رہ گیا۔ وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین۔ ٭پی ٹی آئی والوں نے بدمعاشی شروع کردی۔ غنڈے کو چھڑانے کے لئے فون کرنے والے ایم این اے کو چیف جسٹس نے طلب کرلیا۔
2 ؍اکتوبر:عمران خان پہلے اپنا گھر ریگولرائز کرائیں۔ جرمانہ بھی دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ۔
5؍اکتوبر:اہم اداروں کے سربراہ ہٹا دیئے گئے۔ اسحاق ڈار کے مقرر کردہ اسٹیٹ بینک کے دو ڈپٹی گورنر بھی شامل ہیں۔
6؍اکتوبر:سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گرفتار۔ نیب لاہور نے آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا۔
7؍اکتوبر:کراچی کے شربت والے کے بعد لاڑکانہ کا طالب علم بھی ارب پتی نکلا۔
8؍اکتوبر:عوام کو سہولت دینے کے لئے لٹیروں سے دولت واپس لیں گے۔ نیب میرے ماتحت ہوتا تو 50بڑے مرغے جیل جا چکے ہوتے۔ وزیراعظم عمران خان۔ ٭افغانستان کے ساتھ معاملات طے۔ پاکستان کا آج سے جلال آباد قونصل خانہ کھولنے کا اعلان۔
12؍اکتوبر:راولپنڈی بار میں متنازع خطاب۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی فارغ۔
13؍اکتوبر:اب ججوں کا احتساب ہوگا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار۔ ٭سابق وی سی پنجاب ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر کا اساتذہ کو ہتھکڑی لگا کر نیب عدالت میں پیشی پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس۔
15؍اکتوبر:پی ٹی آئی کے لئے بڑا اَپ سیٹ۔ عمران خان لاہور و بنوں کی جیتی ہوئی دو نشستیں ہار گئے۔ ٭چیف جسٹس ثاقب نثار نے امتحان پاس کرنے والی نابینا لڑکی کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔
16؍اکتوبر:کراچی میں مردے کے نام پر بھی بینک اکائونٹ نکل آیا۔ ضمنی انتخابات کے نتائج آنے والے وقت کا پیغام ہیں۔ نوازشریف۔
20؍اکتوبر:قطری وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات۔ پاکستانیوں کو ایک لاکھ ملازمتوں کی پیش کش۔
21؍اکتوبر:طلاق یا علیحدگی کے بعد بے سہارا خواتین کو تحفظ اور رہائش فراہم کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ نے قانون سازی کا حکم دے دیا۔
22؍اکتوبر:ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو کراچی میں اپنی دو چھوڑی ہوئی نشستیں مل گئیں۔ پشاور میں ایک چھن گئی۔ آزاد کشمیر میں ن لیگ پھر فاتح۔
23؍اکتوبر:جعلی اکائونٹس کا معاملہ کھرب تک پہنچ گیا، جے آئی ٹی۔
24؍اکتوبر: 6؍ارب ڈالر کا سعودی پیکیج۔ سال کے 3؍ارب ڈالر پاکستان کے اکائونٹ میں رکھے جائیں گے۔ ٭کرنا کچھ نہیں، سب کو عذاب میں ڈال رکھا ہے۔ نیب سیاست زدہ کیوں ہو رہا ہے، کچھ مقدمات میں پورا زور، کچھ کو پوچھتا بھی نہیں، سپریم کورٹ کا اظہار برہمی۔
25؍اکتوبر:بانی تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان 82سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ٭چیچہ وطنی کے دورے میں وضو کرتے وقت گورنر چوہدری سرور کی اہلیہ کی گھڑی چوری ہوگئی۔
27؍اکتوبر:پاکستان کو بڑی امداد دیں گے، اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے (چین) ٭منی لانڈرنگ کیس میں عدم تعاون پر چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔
28؍اکتوبر:حکومت گرانا مشکل نہیں۔ نوازشریف کو میری ضرورت ہے نہ مجھے ان کی، آصف علی زرداری۔
29؍اکتوبر:پنجاب میں عدالتیں شام کے وقت میں بھی کام کریں گی۔
نومبر
یکم نومبر :آسیہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے الزام سے بری، گواہوں کے بیانات میں تضاد، سپریم کورٹ۔ ٭صدر عارف علوی نے کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ روزانہ ہزاروں افرادسفر کریں گے۔
3نومبر :دھرنا ختم، عوام کو سکون، معاہدہ ہوگیا۔ ٭دارالعلوم حقانیہ اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق شہید، پولیس کو ذاتی رنجش کا شبہ۔
4نومبر :پاکستان اور چین میں 15 معاہدے۔
5نومبر :آزاد کشمیر کے ممتاز سیاستدان اور ممبر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم انتقال کر گئے۔ ٭سپریم کورٹ نے تھر میں 400بچوں کی ہلاکت پر سندھ حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔
14نومبر :نیب سب کو پکڑے یا سب کو چھوڑ دے، دونوں آنکھیں کیوں نہیں کھولتا، سپریم کورٹ۔
17نومبر :یوٹرن نہ لینے والا بے وقوف، ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر شکست کھائی۔ ٭وزیراعظم کو بے لگام اختیارات نہیں، اہم تقرریاں دوستی پر نہیں ہو سکتیں، زلفی بخاری کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس۔
18نومبر :کراچی قومی معیشت کا انجن ہے۔ شہر کی سیکورٹی صورتحال بہتر بنا کر اقتصادی سرگرمیاں بڑھائیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔ ٭سپریم کورٹ نے زمینوں کے قبضے چھڑا کر کراچی سرکلر ریلوے فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
19نومبر : ٭دعوتِ دین کا ایک روشن باب تمام۔ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب 95برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ 1944ء میں جماعت میں شامل ہوئے، لوگوں کو مساجد اور تعلیم سے جڑنے کی تلقین کرتے رہے۔
20نومبر :امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں ایک ہوگئیں۔ امریکی جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ رہنمائوں کا اظہار خیال۔
23نومبر :ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض 72سال کی عمر میں انتقال کرگئیں،
24نومبر :کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ۔ اورگزئی میں دھماکا، 39 ؍افراد شہید۔
25نومبر :اب آبادی کنٹرول مہم چلائوں گا، بچے دو ہی اچھے۔ مہم کا آغاز گھر سے کروں گا، چیف جسٹس۔ ٭چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کو گھر میں نظربند کر دیا گیا۔
26نومبر :حکومت کے 100دن۔ جھوٹوں کی داستان۔ مہنگائی میں اضافہ کیا۔ ہمشیرہ کو این آر او دیا (ن لیگ۔ پی پی)
27نومبر :بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے محافظ رحیم بخش 93سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
28نومبر :قتل اور کافر کے فتوے دینے والوں کی سزائیں بڑھائیں گے۔ ریاست مدینہ کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات دے گی (ڈاکٹر قبلہ ایاز)۔
29نومبر :فرانس اور جرمنی یونین بنا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، وزیراعظم عمران خان۔ ٭کرتارپور راہداری امن کی طرف ایک قدم ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔
30نومبر :100دن، اصلاحات پر عمل شروع، نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی، وزیراعظم عمران خان۔ ٭وزیراعظم عمران خان نے 100دن کی کارکردگی کا کریڈٹ اہلیہ کو د ے دیا۔٭100 دن میں 100یوٹرن، عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا، اپوزیشن۔ ٭گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا فیصلہ مؤخر۔
٭ معروف ناول نگار اور ادیبہ الطاف فاطمہ 91سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
دسمبر
یکم دسمبر: ڈالر مہنگا، شرح سود میں اضافہ، سونے کی قیمت 64ہزار روپے فی تولہ۔
2دسمبر: تحریک لبیک پر بغاوت، دہشت گردی کے مقدمات۔
3دسمبر: کرنسی پر دبائو ہے، تمام لوگ میڈ اِن پاکستان اشیاء خریدیں، صدر عارف علوی۔
4دسمبر: ملک میں مڈٹرم الیکشن ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان۔
5دسمبر: کامیاب آپریشن کے بعد ملک میں سیکورٹی استحکام آرہا ہے، میجر جنرل آصف غفور۔
6دسمبر: ایوان صدر عام لوگوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ۔
7دسمبر: میڈیا 6ماہ تک صرف ترقی دکھائے۔ آگے وقت بہت اچھا یا بہت خراب۔ میجر جنرل آصف غفور۔٭یاسر شاہ نے کم ٹیسٹ میں 200وکٹوں کا عالمی ریکارڈ 33 میچ کھیل کر قائم کر دیا۔ یہ ریکارڈ آسٹریلوی کھلاڑی کیلری گریمنٹ نے 82سال قبل 1936ء میں 36ٹیسٹ کھیل کر بنایا تھا۔
8دسمبر: قتل اور کفر کے فتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، اسلامی نظریاتی کونسل۔
10دسمبر: پاکستان کرپشن کی وجہ سے ٹوٹا، صدر عارف علوی۔ کرپشن پر سزائے موت ہو تو آبادی کم ہو جائے گی۔
11دسمبر: سارے وزیر پاس ہو گئے، شیخ رشید بہترین۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا9 گھنٹے طویل اجلاس۔
12دسمبر: پاکستان پر نیا امریکی دبائو، مذہبی پابندیوں کی بلیک لسٹ میں ڈال دیا۔
13دسمبر: مذہبی آزادی رپورٹ، پاکستان کے احتجاج پر امریکا نے پابندیاں معطل کر دیں۔
14دسمبر: شہباز شریف چیئرمین PACہوں گے۔ یہ اچھا یوٹرن ہے، اپوزیشن۔٭ 5ہزار سے زائد فیس لینے والے اسکولوں کو 20فیصد کٹوتی کا حکم، سپریم کورٹ۔
15دسمبر: سعودی امدادی پیکیج، پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے۔
16دسمبر: دہری