December 31, 2018
2018ء اہم بین الاقوامی واقعات

2018ء اہم بین الاقوامی واقعات

جنوری
یکم جنوری: سعودیہ اور دبئی کی حکومتوں نے خوراک، بلوں اور کرایوں پر ٹیکس لگادیا٭بھارت میں مسلمان خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت مل گئی۔
2جنوری: جوہری ہتھیار چلانے کا بٹن ہر وقت میز پر ہوتا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی امریکا کو دھمکی۔
3جنوری:بیت المقدس کے کسی بھی حصے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور۔
4جنوری:جوہری حملے کا طاقتور بٹن میرے پاس ہے، صدر ٹرمپ۔
8جنوری:امریکی صدر ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ کوریا سے بات چیت کے لیے تیار۔
11جنوری:امریکا کی پہلی خاتون فوجی جرنیل جنرل اینا 97برس کی عمر میں چل بسیں۔
13جنوری: پاکستان کو اذیت پہنچانا ہماری پالیسی ہے۔ بھارتی آرمی چیف۔
17جنوری: بھارت میں حج پر سبسڈی ختم۔ رقم اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔
24جنوری: چین نے سب سے زیادہ سائنسی مقالات تحریر کرکے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
26جنوری:50برس بعد امریکی طیارہ بردار جہاز ایک بار پھر ویتنام جائے گا۔
27جنوری: مسلم مخالف ٹوئیٹ پر معافی مانگ لوں گا، ٹرمپ٭ یمن میں کشتی الٹنے سے30پناہ گزین ہلاک ہوگئے۔
31جنوری: بھارتی پنجاب میں ’’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو‘‘ مہم میں دیواروں پر ملالہ کی تصاویر آویزاں کردی گئیں۔
فروری
یکم فروری: افغانستان کے 70فیصد علاقوں پر طالبان کا کنٹرول۔
3فروری: لیبیا میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی۔ 90ہلاکتوں کا خدشہ٭ دنیا میں پہلی مرتبہ بچوں کو کان لگانے کا کامیاب چینی تجربہ۔
6فروری: امریکا اور سوئٹزرلینڈ دنیا کے کرپٹ ترین ممالک قرار۔
11فروری: خواتین مناسب لباس پہنیں، عبایہ کی ضرورت نہیں، سعودی عالم۔
12فروری:ابوظبی میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کا آغاز، مودی کا ولی عہد سے اظہار تشکر۔
19فروری:ایرانی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66؍افراد جاں بحق۔
24فروری:ممبئی میں دکاندار کے دماغ سے 1.8کلو وزنی رسولی نکال دی گئی۔
26فروری: معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت لاکھوں پرستاروں کو اداس کرگئی۔
مارچ
3مارچ: خون جمادینے والی سردی۔ برطانیہ کی مساجد بے گھروں کے لیے کھول دی گئی۔
5مارچ: اٹلی میں عام انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی۔
10مارچ: جو دشمن سامنے آئے گا، اسلامی فوجی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا، امام کعبہ۔
12مارچ: چین میں صدارتی مدت کا خاتمہ۔ شی جن پنگ کے لیے تاحیات صدر بننے کی راہ ہموار۔
13مارچ: نیپال میں بنگلہ دیشی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 50ہلاک۔
19مارچ: روس کے صدارتی انتخاب میں پیوٹن واضح اکثریت سے کامیاب۔
23مارچ: اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو 8ماہ قید کی سزا۔
25مارچ: ٹرمپ کا داماد میری جیب میں ہے۔ سعودی ولی عہد۔
27مارچ: اقوام متحدہ، امریکا اور اتحادیوں نے 110روسی سفارت کار نکال دیئے۔ ایک قونصل خانہ بھی بند۔
اپریل
3اپریل: بھارتی چہرہ بھیانک، وزیراعظم مودی عالمی دہشت گرد ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل۔
4اپریل: پیوٹن اور ایردوان نے ترکی میں پہلے جوہری پلانٹ کا افتتاح کردیا۔
7اپریل: چین سے تجارتی جنگ برسوں پہلے ہار چکے، ڈونلڈ ٹرمپ۔
13اپریل: بھارتی چیف جسٹس اپنے ہی خلاف درخواست میں بنچ کے سربراہ بن گئے۔
16اپریل: عرب لیگ کا اجلاس، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت۔ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہئے، شاہ سلیمان۔
19اپریل: چار دہائیوں بعد سعودی عرب میں سینما کی واپسی ٭ امریکا کی سابق خاتون اول بار برابش92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
22اپریل: سعودی عرب میں تین ماہ قبل مرنے والی ہر دلعزیز اونٹنی حزامہ کو حنوط کردیا گیا۔
23اپریل: دنیا میں روزانہ 8ہزار بچے بھوک سے مررہے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام٭ دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دی جانے والی جاپان کی خاتون تاجیما 117سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
28اپریل: شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کی 65برس بعد تاریخی ملاقات۔
مئی
2مئی: نائیجیریا کی مسجد اور مارکیٹ میں خودکش بم دھماکے، 60سے زائد افراد جاں بحق۔
3مئی: دنیا کے 20؍آلودہ ترین شہروں میں 14بھارتی شہر شامل٭ عالمی ادارہ صحت نے دہلی کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا۔
4مئی: آزادی صحافت کے عالمی دن پر جیل میں قید ترک کارٹونسٹ کے لیے عالمی ایوارڈ۔
5مئی: جنسی ہراسگی اسکینڈل کے باعث اس سال ادب کا نوبل انعام نہیں دیا جائے گا۔ بین الاقوامی نوبل کمیٹی سویڈن اکیڈمی۔
11مئی: شام پر اسرائیلی فضائی حملہ، 23؍افراد جاں بحق۔ ایرانی تنصیبات تباہ کردیں، اسرائیل کا دعویٰ۔
15مئی:امریکا نے شدید عالمی ردعمل کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے متنازع سفارت خانے کا افتتاح کردیا۔
20مئی: لیڈی ڈیانا کا چھوٹا بیٹا برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مرکل جیون ساتھی بن گئے۔ رنگ و نور و فیشن کے نظارے٭ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کردیا۔
22مئی: مصر میں رمضان المبارک کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی لالٹین بناکر اسے دو عمارتوں کے درمیان معلق کیا گیا ہے۔
جون
8جون: گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالدالفیصل نے روزانہ ڈھائی لاکھ سحری پیکٹ تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی۔٭لندن کی مسجد میں یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کا ایک ساتھ افطار ڈنر۔
10جون: مسجدالحرام کی بالائی منزل سے کود کر فرانسیسی نوجوان نے خودکشی کر لی ۔
13جون:امریکا اور شمالی کوریا کےصدور کی تاریخی ملاقات۔ امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کا معاہدہ۔
20جون: مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی، ریاستی حکومت سے علیحدہ، وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی مستعفی، گورنر راج کی تیاری۔
25 جون: ترکی کے صدارتی انتخابات میں ایردوان نے دوبارہ کامیابی حاصل کر لی، پارلیمنٹ میں بھی اکثریت۔
30جون: لندن میں ’’خوش حال پاکستان بس‘‘ کمپین متعارف کروا دی گئی۔
جولائی
یکم جولائی:چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا۔٭سعودی عرب میں کھانے پینے کی 54اشیاء سستی ہو گئیں۔
2جولائی:پیرس میں ملک کا بدنام ترین گینگسٹر رضوان خالد جیل سے فلمی انداز میں ہیلی کاپٹر میں فرار، 25سال کی جیل کاٹ رہا تھا۔ 2013ء میں بھی محافظوں کو یرغمال بنا کر فرار ہوا تھا۔
15جولائی:2014 ء کے بعد اسرائیلی فوج کا بڑا حملہ، شدید بمباری سے 2فلسطینی شہید، 220زخمی۔٭اٹلی نے بحیرۂ روم سے 450مہاجرین کو بچا لیا۔
16جولائی:فرانس 20سال بعد دوبارہ فٹ بال کا چیمپئن بن گیا، کروشیا کو شکست۔
27جولائی:ٹرمپ تصور نہیں کر سکتے کہ ہم ان کے کتنے نزدیک ہیں۔ آئو جنگ شروع کرو، ختم ہم کریں گے، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی۔٭جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو کی وجہ سے ملک کو شدید بحران کا خطرہ، صدیوں بعد موجودہ بادشاہ 2019ء میں اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
28جولائی: اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دیئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکڑوں نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان۔
29جولائی:گلوبل وارمنگ، 80فیصد کرہ ٔ ارض شدید گرمی کی لپیٹ میں۔
اگست
2؍اگست:زمبابوے میں حکمراں جماعت کی فتح کے اعلان کے بعد مظاہرے شروع۔
4؍اگست:افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پر برقع پوشوں کے خود کش حملے،32افراد شہید،80 سے زائد زخمی۔
7؍اگست:امریکا نے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں لگا دیں۔ یورپ نے مخالفت کر دی۔٭سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی و تعلیمی تعلقات توڑ لئے۔
9؍اگست:چین اور جرمنی ایران کے دفاع میں سامنے آگئے۔ ترکی کا بھی تہران سے گیس خریداری جاری رکھنے کا اعلان۔
11؍اگست:قانونی امداد نہ ملنے سے تھائی لینڈ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو طویل سزائوں کا سامنا۔
15؍اگست:مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی آزادی کا جشن، طلباء نے سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے۔
17؍اگست:سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 93سال کی عمر میں چل بسے۔
18؍اگست:مصر میں لاشوں کو حنوط کرنے کا قدیم نسخہ تلاش کر لیا گیا۔
21؍اگست:سیاست اور معیشت کو دین کے مطابق ڈھالا جائے۔ امام کعبہ کا خطبۂ حج۔
25؍اگست:معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر 95برس کی عمر میں چل بسے۔
26؍اگست:امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کو دی جانے والی 20کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی۔
28؍اگست:میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی، اقوام متحدہ۔٭جمہوریت ختم ہو سکتی ہے، جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا انتباہ۔
29؍اگست:مشرق وسطیٰ کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے والے میزائل بنا رہے ہیں، اسرائیل کی دھمکی۔
ستمبر
2؍ستمبر:خلیج تنازع، سعودی عرب کا قطر کو جزیرے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ۔
3؍ستمبر:موجودہ امریکی سیاست فضول، حقیر، ہمارا رہن سہن، انداز تخاطب سب گر چکا، سابق امریکی صدر بارک اوباما۔
6؍ستمبر:امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال شامی صدر کے قتل کا حکم دیا تھا، امریکی صحافی کا انکشاف۔
8؍ستمبر:وہائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف فارورڈ بلاک کا انکشاف۔
11؍ستمبر:شام میں امریکی فاسفورس بم گرائے جانے کا انکشاف۔
12؍ستمبر:بحیرۂ روم میں مہاجرین کی کشتیاں اُلٹنے سے 100افراد ہلاک۔
14؍ستمبر:بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بدترین ممالک قرار، اقوام متحدہ۔
15؍ستمبر:۔تباہ کن سمندری طوفان’’فلورنس‘‘ امریکا سے ٹکرا گیا۔ لاکھوں افراد متاثر۔
20؍ستمبر:لارنس آف عربیہ کا تاریخی کردار ادا کرنے والے مصری اداکار جمیل رانب 92سال کی عمر میں چل بسے۔
21؍ستمبر:تیل کی پیداوار میں امریکا نے سعودی عرب اور روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
23؍ستمبر:بھارت کا مذاکرات سے انکار، جنگ کی دھمکی۔
24؍ستمبر:چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیئے۔
26؍ستمبر:گلوبل کا نظریہ مسترد، امریکا کا احترام نہ کرنے والوں کو امداد نہیں ملے گی، ٹرمپ۔٭ٹرمپ کا مطالبہ مسترد، 5عالمی طاقتیں اور ایران تیل کی تجارت کیلئے بارٹر پر متفق۔
30؍ستمبر:انڈونیشیا میں زلزلہ اور سونامی میں 500 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر، سیکڑوں لاپتہ۔
اکتوبر
یکم اکتوبر: انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے تباہی، ہلاکتیں ایک ہزار ہوگئیں، جاپان سے بھی سمندری طوفان ٹکرا گیا۔
4اکتوبر: شاہ سلمان کو بتایا، ہمارے بغیر وہ حکمران نہیں رہ سکتے، اگر یہ فوجی مدد حاصل نہ ہو تو ان کی حکومت دو ہفتے بھی قائم نہیں رہ سکتی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔
13اکتوبر: دُنیا بھر میں 82کروڑ انسان بھوک اور کم خوراکی کا شکار ہیں، بھارت میں بچوں کی غیر تسلی بخش صورت حال۔
16اکتوبر: سعودی ریال دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
19اکتوبر: خشوگی گمشدگی۔ امریکا، برطانیہ، فرانس اور ہالینڈ کا سعودی سرمایہ کاری کانفرنس سے بائیکاٹ کا اعلان۔
21اکتوبر:سعودی عرب نے صحافی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ انٹیلی جنس سربراہ برطرف۔
22اکتوبر: ٹرمپ کا روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، اقدام تباہ کن ہے، ماسکو۔
23اکتوبر:۔ 25سالہ امن معاہدہ ختم، اُردن کا اسرائیل سے زرخیز اراضی واپس لینے کا اعلان۔
25اکتوبر: برطانیہ میں ماں کے پیٹ میں 2بچوں کی ریڑھ کی ہڈی کا پہلا آپریشن، 30 ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔
26اکتوبر:۔ حضور اکرمﷺ کی توہین آزادیٔ اظہار نہیں، یورپی عدالت کے سات رکنی پینل کا آسٹریا کی خاتون کو توہین رسالت پر دی گئی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ۔
28اکتوبر: بابری مسجد شہید کرنے والے28 ہندو انتہا پسند اسلام لا چکے (بلیر سنگھ)، مسجد کی چھت پر چڑھا تو کپکپانے لگا، 91 مساجد بنا چکا ہوں۔
30اکتوبر: انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندر میں گر گیا، 189 ؍افراد ہلاک۔
نومبر
7نومبر :سعودی عرب کے ولی عہد نے پہلے جوہری ریسرچ ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
8نومبر : مڈٹرم الیکشن،ٹرمپ کو دھچکا، ایوان نمائندگان اور 4گورنروں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایوان زیریں پر ڈیموکریٹک پارٹی کا کنٹرول۔ ٭ امریکی کانگریس کے انتخابات میں دو مسلمان خواتین کامیاب۔
17نومبر:امریکا نے سعودی عرب کی 17شخصیات پر پابندی عائد کر دی۔
18نومبر : جمال خشوگی کے قتل کا حکم محمد بن سلمان نے دیا، سی آئی اے۔٭ ممتاز بھارتی دبنگ اداکار سلمان خان کو فلم کے لئے ہندوستانی سرزمین پر پاکستانی پرچم لہرانا مہنگا پڑ گیا۔ مقامی افراد نے شکایت درج کرا دی۔
23نومبر : امریکی صدر اور چیف جسٹس آمنے سامنے، کوئی اوباما، ٹرمپ، بش یا کلنٹن جج نہیں، جان رابرٹس۔
26نومبر :سعودی عرب کے تعاون کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا، ٹرمپ۔
28نومبر : پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکا میں چوری، پاکستان کا شدید احتجاج۔٭ معروف بھارتی گلوکار محمد عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
29نومبر : کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار۔
30نومبر : یورپی یونین کے رکن ملک سلووینیا میں 55 سالہ خاتون میجر جنرل النیکا ایرینک کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
دسمبر
یکم دسمبر: بھارت میں سرمایہ کاری، پٹرول دینے کو تیار ہیں۔ سعودی ولی عہد۔
2دسمبر: سابق امریکی صدر جارج بش سینئر 94برس کی عمر میں چل بسے۔
3دسمبر: امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں سیز فائر، جی20 اجلاس میں فریقین کا اتفاق۔
8دسمبر: جنگ میں کامیابی کے بغیر افغانستان سے انخلاء ایک اور نائن الیون ہوسکتا ہے، امریکی جنرل۔
10دسمبر: پیرس معاہدہ خود پیرس کیلئے اچھا نہیں۔ ٹرمپ۔ امریکا مداخلت سے باز رہے، فرانس۔
12دسمبر: بھارت کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو بدترین شکست۔ کئی ریاستوں میں کانگریس حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی، مودی کو دھچکا۔
13دسمبر: برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔
14دسمبر: بھارت کے پہلے اور دُنیا کے 12 ویں امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی دُنیا کی دوسری مہنگی ترین ثابت ہوئی۔ پہلی مہنگی ترین شادی شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی تھی۔
15دسمبر:ریاستی ناکامی سے بچنے کے لئے پاکستان کو معاشی پروگرام بدلنا ہو گا، امریکا۔
17دسمبر: خشوگی کے قتل کی قابلِ اعتماد تفتیش اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا لازمی ہے، اقوام متحدہ۔
18دسمبر: مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف عوام کا مارچ، بھارتی فوج کی وحشیانہ فائرنگ، میر واعظ یاسین ملک گرفتار۔
19دسمبر: سعودی عرب میں خسارے کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔
21دسمبر: بھارت کی ممبئی کے جناح ہائوس پر قبضہ کی کوشش، پاکستان کا شدید ردعمل۔
22دسمبر:شام کے بعد امریکہ سے بھی آدھی امریکی فوج واپسی بلانے کا فیصلہ۔
23دسمبر: امریکہ میں شٹ ڈا ئون، لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم۔
24دسمبر: انڈونیشیا میں زلزلہ، آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی سے 235افراد ہلاک، سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
25؍دسمبر:افغانستان میں سرکاری کمپاؤنڈ پر حملہ، 28افراد جاں بحق۔ ٭ بھارت میں حجاب نہ اُتارنے پر مسلمان طالبہ کو امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔
26؍دسمبر:پاکستان ترقیاتی یا دفاعی بجٹ میں 4سے5فیصد کٹوتی کرے۔ آئی ایم ایف۔ ٭بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی موبائل پر قتل کا حکم دیتے ہوئے پکڑے گئے۔