تازہ شمارہ
Title Image
December 31, 2018
بچوں کو ڈوبنے سے بچانے والا کالر

بچوں کو ڈوبنے سے بچانے والا کالر

بچوں کو تیراکی کے دوران یا باتھ ٹب میں ڈوبنے کے واقعات دنیا بھر سے سامنے آتے رہے ہیں۔ بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ایسا کالر تیار کیا گیا ہے جو پانی میں جاتے ہی گاڑیوں کے ایئر بیگ کی طرح کھل جاتا ہے۔ ’’دی بڈی لائف‘‘ نامی اس کالر کو لتھووینیا کے ایک انجینئر نے ڈیزائن کیا ہے۔ کالر کا وزن صرف 120 گرام ہے۔ اگر اسے پہننے کے بعد بچہ پانی میں گرجائے تو عین اسی وقت سینسر تبدیلی کو محسوس کرلیتے ہیں اور صرف تین سیکنڈ میں کالر میں چھپے ایئربیگ کو کھول دیتے ہیں جو بچے کی گردن پانی سے باہر رکھ کر اسے سانس لینے اور دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے اندر نمی کو محسوس کرنے والا ایک سینسر بھی نصب ہے۔ اب یہ کالر اسمارٹ میڈک کمپنی کے تحت فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور یقینی طور پر یہ آلہ حادثاتی طور پر پانی میں گرنے والے بچوں کو بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔