January 07, 2019
پریانکا اور نک، سوئٹزرلینڈ میں!

پریانکا اور نک، سوئٹزرلینڈ میں!

پریانکا چوپڑا اور نک جونس ان دنوں اپنی زندگی کا خوشگوار ترین وقت گزار رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ دونوں سوئٹزرلینڈ میں اپنا ہنی مون منا رہے ہیں اور ان کے ہمراہ نک جونس کے بھائی جو جونس اور ان کی منگیتر سوفی ٹرنر بھی ہیں۔ یہ چاروں انسٹا گرام پر اپنے اس ٹور کی خوبصورت تصاویر شیئر کر رہے ہیں، جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ سب سوئٹزرلینڈ کے حسین پہاڑی مقام پر بے حد خوش ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں وہ چاروں، اسکیٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس تقریباً ایک ماہ پہلے ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ ان دونوں نے سال 2018ء بہت مصروفیت میں گزارا، لہٰذا اب وہ فیملی کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل پریانکا نے نک جونس اور ان کی فیملی کے ہمراہ کرسمس منائی اور سب کے ساتھ مل کر ڈنر کیا۔