January 07, 2019
ڈیزی شاہ، مقبولیت کی طرف گامزن!

ڈیزی شاہ، مقبولیت کی طرف گامزن!

اداکارہ ڈیزی شاہ کو امید ہے کہ گزشتہ سال کی مانند نیا سال بھی ان کیلئے خوشگوار ثابت ہوگا۔ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کا کیرئیر بلندی کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ سال فلم ’’ریس تھری‘‘ میں وہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہیں۔ اس فلم میں ان کا ایک ڈائیلاگ بہت مقبول ہوا جو کچھ یوں تھا کہ ’’مائی بزنس از مائی بزنس، نن آف یور بزنس‘‘ اس کے بعد وہ کئی معروف اداکاروں کے ہمراہ امریکا اور کینیڈا کے ٹور Da-banggپر گئیں اور انٹرنیشنل اسٹیج پر سلمان خان، کترینا کیف، سوناکشی سنہا اور جیکولین فرنینڈس کے ساتھ پُرفارم کیا۔ اس کے بعد بھی وہ سارا سال کام میں مصروف رہیں اور اب ڈیزی کا شیڈول یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کا نیا سال بھی کام کے محاذ پر خاصا مصروف گزرے گا۔ وہ چونکہ ایک ٹرینڈ ڈانسر ہیں لہٰذا نیو ائیر کی شام شکاگو میں انہوں نے اپنی پُرفارمنس پیش کی۔ اس پروگرام میں انہوں نے ’’جے ہو‘‘ اور ’’ریس تھری‘‘ سے اپنے مقبول ترین ٹریکس پر پُرفارم کیا جن کے وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پہلے ہی سے خاصی دھوم مچا چکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیزی ایک نئے فلم پروجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں جس کا اعلان وہ جلد کریں گی۔