February 04, 2019
اسمارٹ ٹوائلٹ

اسمارٹ ٹوائلٹ

آج کے عہد میں جب ہر شعبے میں ٹیکنالوجی سے انقلاب برپا ہو رہا ہے تو ٹوائلٹ اس معاملے میں کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے اسمارٹ ٹوائلٹ بھی متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ کوہلر نامی کمپنی نے ایک انٹیلی جنٹ ٹوائلٹ کو متعارف کرایا ہے جس میں سراؤنڈ ساؤنڈ اسپیکرز، موڈ لائٹننگ اور ایمازون الیکسا وائس کنٹرول دیئے گئے ہیں۔ نیومی 2.0 نامی یہ اسمارٹ ٹوائلٹ صفائی اور ڈرائیر فنکشنز سے لیس ہے، اس میں اسپیکرز موجود ہیں جبکہ کمپنی کا وعدہ ہے کہ یہ پانی بچانے میں مؤثر ثابت ہوگا۔ کمپنی کے مطابق اس وقت اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت ہوچکی ہے مگر ٹوائلٹ پر اب تک توجہ نہیں دی گئی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس اسمارٹ ٹوائلٹ کی بدولت لوگوں کو اپنے باتھ روم کو جدید بنانے کا موقع ملے گا۔ کمپنی نے صرف اسمارٹ ٹوائلٹ ہی تیار نہیں کیے بلکہ اسمارٹ مرر، باتھ ٹب اور دیگر چیزوں کو بھی اسمارٹ ٹوائلٹ کا حصہ بنایا ہے۔ ہر ڈیوائس دن کے مختلف اوقات میں یا آپ کے مزاج کے مطابق بدلتی ہے یا روشنیوں کی رنگت بدل جاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آپ کی جسمانی گھڑی سے مطابقت پیدا کرکے رات کو ایسی روشنی پیدا کرتی ہیں جس سے نیند کا چکر متاثر نہ ہو۔ اگر یہ آپ کو اپنے خوابوں کا باتھ روم لگ رہا ہے تو یہ واقعی ہے۔ مگر اسے خریدنے کے لیے بینک اکاؤنٹ بھی تگڑا ہونا چاہئے۔ یعنی اسمارٹ شیشہ ہی آپ کو 900ڈالرز میں ملے گا جبکہ نیومی 2.0 ٹوائلٹ کے لیے 7ہزار ڈالرز کا خرچہ کرنا ہوگا۔ جہاں تک باتھ ٹب کی بات ہے تو وہ 5ہزار ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔