February 04, 2019
امام الحق، تنقید کرنے والوں سے کیا بولے؟

امام الحق، تنقید کرنے والوں سے کیا بولے؟

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے خود پر تنقید کرنے والوں کو اپنی کارکردگی سے جواب دے دیا، وہ ون ڈے کرکٹ میں دوسرے تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے اور ایک میچ کے فرق سے فخر زمان کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے۔23سالہ امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میچ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کیے۔ ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 1000رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف پانچویں ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران اپنے کیریئر کی 18ویں اننگز میں ہزار ون ڈے رنز مکمل کرکے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز کا 38سال پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔