February 11, 2019
وہاب ریاض کی ہیٹ ٹرک

وہاب ریاض کی ہیٹ ٹرک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے دیا۔ پشاور زلمی کے سپر اسٹار وہاب ریاض پر ان دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے بند ہیں لیکن انہوں نے پاکستان سپر لیگ سے قبل فارم میں واپسی کا ثبوت دیتے ہوئے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں وہاب ریاض نے کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے آخری تین وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ میچ کی دوسری اننگز میں وہاب ریاض نے لگاتار تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر تین وکٹیں لے کر کھلنا کی اننگز تمام کی۔ انہوں نے 2.5اوورز میں14رنز کے عوض 3وکٹیں لیں۔ وہاب ریاض نے ٹوئٹر پیغام میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مستقل سپورٹ اور دعاؤں نے اس اعزاز کے حصول میں مدد کی۔ وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر بن گئے۔ بی پی ایل میں اس سے قبل ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز پاکستان کے محمد سمیع، بنگلہ دیش کے الامین حسین اور ایلس اسلام کو حاصل ہے۔ سمیع نے 2012ء، الامین حسین نے 2015ء جبکہ ایلس اسلام اور وہاب ریاض نے رواں لیگ کے دوران ہیٹ ٹرک کیں۔