February 11, 2019
کاجول اور اجے دیوگن  سلور اسکرین پر پھر ساتھ

کاجول اور اجے دیوگن سلور اسکرین پر پھر ساتھ

بولی وڈ کے کامیاب شادی شدہ جوڑوں میں شمار ہونے والے اجے دیوگن اور کاجول ٹی وی اسکرین پر تو اکثر ساتھ دکھائی دیتے ہیں لیکن فلموں میں ایک ساتھ کام بہت ہی کم کرتے ہیں۔ ایک دہائی بعد اب دونوں جلد ہی آنے والی تاریخی ایکشن فلم ’’تاناجی: دی ان سنگ وریئر‘‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ اس فلم میں دونوں حقیقی زندگی کی طرح میاں اور بیوی کا کردار بھی ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ اس فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ مکمل کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گانے میں کاجول نے 17 ویں صدی کے ریاست مہارا شٹر کے لباس میں شوٹنگ کروائی۔ یہ فلم بھارت کی حالیہ ریاست مہارا شٹر کے 17ویں صدی کے جنگجو بادشاہ ’’تاناجی ملوسیر‘‘ کی زندگی اور جدوجہد پر بنائی جا رہی ہے۔ اجے دیوگن تاناجی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، جب کہ کاجول ان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی ہدایات اوم رات دے رہے ہیں، جب کہ بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم ہوگی۔ فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے، تاہم فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کاجول اور اجے دیوگن کی ایک ساتھ اخری فلم ’’ٹونپور‘‘ کا سپر ہیروتھی جو کہ 2010ء میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ 2007ء میں دونوں میاں بیوی نے فلم ’’یو می اور ہم‘‘ میں شاندار اداکاری کی تھی۔ اس فلم کو باکس آفس پر پذیرائی نہیں مل سکی تھی لیکن ناقدین نے فلم کو خوب داد دی تھی۔