February 11, 2019
ایکتا کپور کے ہاں، بیٹے کی پیدائش

ایکتا کپور کے ہاں، بیٹے کی پیدائش

بھارتی پروڈیوسر اور ہدایت کار ایکتا کپور کے ہاں بیٹے کا جنم ہوا ہے۔ تاہم ایکتا کپور شادی شدہ نہیں ہیں بلکہ انہوں نے سوروگیسی یعنی کسی اور خاتون کی کوکھ سے اپنا بچہ جنوایا ہے۔ ایکتا نے خود اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ گزشتہ سال اپنے ایک انٹرویو میں ایکتا کپور نے کہا تھا کہ وہ اس بات کو سمجھ نہیں پائیں کہ بھارت میں گھر آباد کرنے کو شادی سے کیوں جوڑا جاتا ہے۔ ایکتا کپور اپنی خاندانی روایت کو توڑتے ہوئے اپنے بھائی کی طرح سنگل پیرنٹ بن کر بہت خوش ہیں۔ 2017ء میں ایکتا کپور کے بھائی اداکار تشار کپور نے بھی سوروگیسی عمل (کرائے کی کوکھ) کی مدد لی تھی، جس کے بعد ان کے بھی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ تشار کپور کے بیٹے کا نام ایکتا کپور نے لکشیا رکھا تھا۔ ایکتا کپور اور تشار کپور معروف اداکار جیتندر اور پروڈیوسر شوبھا کپور کے بچے ہیں۔ ایکتا کپور اور تشار کپور کے علاوہ بولی وڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر، اداکارہ سنی لیونی، اداکار عامر خان اور اداکار شاہ رخ خان بھی سوروگیسی عمل کی مدد سے والدین بن چکے ہیں۔