تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
علی سیٹھی کا نیا گیت

علی سیٹھی کا نیا گیت

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنا نیا گانا ’چاندنی رات‘ ریلیز کردیا جسے ایک دلچسپ اور منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے۔ گلوکار علی سیٹھی کا یہ گانا ریلیز کے بعد سے اب تک لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے جبکہ گلوکار نے بتایا کہ اس گانے کو صرف تین موسیقی کے آلہ کی مدد سے تیار کیا گیا۔ اس گانے کی ہدایات سرمد کھوسٹ اور اویس گوہر نے دی ہے، جس میں ایک وائلن، ہورن اور 130 سال پرانے پیانو کی دھنوں کو شامل کیا گیا۔ علی سیٹھی کا اس گانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس گانے کو کسی ڈیجیٹل انسٹرومنٹ سے تیار نہیں کیا گیا، ہر آلہ ہاتھ سے بجایا گیا ہے اور یہی اس گانے اور میوزک کی کہانی ہے۔ خیال رہے کہ علی سیٹھی کئی سالوں سے استاد نصیرالدین سمیع سے کلاسیکل میوزک سیکھ رہے ہیں۔ علی سیٹھی کے مطابق اس گانے میں محبت اور ایک دوسرے سے جدا ہونے کی کہانی کو بیان کیا گیا، جبکہ سوسائٹی میں اکیلے رہنے کی کہانی اور غزل کی خوبصورتی بھی اس گانے سے بیان کی گئی۔ ’چاندنی رات‘ گانے کی ویڈیو میں نئے اور پرانے دور کو میوزک کے ساتھ ساتھ کاسٹیومز کے ذریعے بھی پیش کیا گیا۔