تازہ شمارہ
Title Image
پاکستان سٹیزن پورٹل عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن

پاکستان سٹیزن پورٹل عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن

’’پاکستان سٹیزن پورٹل‘‘ نامی موبائل ایپلی کیشن نے عالمی گورنمنٹ کانفرنس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کانفرنس میں 87 ممالک سے 4 ہزار 646 ایپلی کیشنز مقابلے کے لئے بھیجی گئیں۔ فائنل مقابلے کے لئے 21 ؍اپلی کیشنز کو سات مختلف کیٹیگریز میں منتخب کیا گیا، ہر کیٹیگری میں تین، تین ایپلی کیشنز کے مابین مقابلہ ہوا۔ ’’پاکستان سٹیزن پورٹل‘‘ کا انتخاب سرکاری امور و عوامی فلاح و بہبود کے لئے بنائی گئی ایپلی کیشن میں ہوا۔ گزشتہ سال عالمی مقابلے کا فاتح بھارت تھا۔ ’’پاکستان سٹیزن پورٹل‘‘ کو لانچ ہوئے ابھی 100 دن ہی گزرے ہیں اور اسے ابتداء ہی میں عالمی اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ ایپ آئی ٹی شعبے میں دنیا بھر کے لئے ایک نیا موضوع بن گئی۔ ’’پاکستان سٹیزن پورٹل‘‘ گوگل پلے اسٹور پر پانچ بہترین ایپلی کیشنز کی کیٹیگری میں شامل ہوگئی ہے۔ عوام کی طرف سے ایپلی کیشن کو 28 ہزار اسٹارز ملے ہیں، اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے رجسٹریشن کی ہے جبکہ رجسٹریشن کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔