تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
نورتن پلائو

نورتن پلائو

اجزاء: چاول 1کپ، پانی حسبِ ضرورت، سونف 2کھانے کے چمچ، کالی مرچ 12عدد، ثابت دھنیا 1کھانے کا چمچ، بڑی الائچی 5عدد، چھوٹی الائچی 5عدد، جاوتری 1چائے کا چمچ، بادیان کا پھول 3عدد، لونگ 5عدد، زیرہ 1چائے کا چمچ، مٹر آدھا کپ، گاجر آدھا کپ، آلو آدھا کپ، سبز پھلیاں آدھا کپ، پھول گوبھی آدھا کپ، چینی 1چائے کا چمچ، کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ، سبز شملہ مرچ آدھا کپ، کاٹیج چیز 200گرام، تیزپات 1عدد،بادام 8عدد، کاجو 8عدد، دارچینی ایک ٹکڑا، کشمش 8عدد، پیاز 1عدد، لہسن 1چائے کاچمچ، سبز مرچ 1چائے کاچمچ، ادرک 1کھانے کاچمچ، نمک حسبِ ذائقہ۔ ترکیب: چاولوں کو تیس منٹ کیلئے پانی میں بھگو دیں۔ اب ایک ململ کا کپڑا لیں اور اس میں سونف، کالی مرچ، ثابت دھنیا، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، جاوتری، بادیان کے پھول، دارچینی، لونگ اور زیرہ ڈال کر پوٹلی بنالیں۔ اب ایک پین میں مٹر، گاجر، آلو، سبز پھلیاں، پھول گوبھی، چینی اور تیار کی ہوئی پوٹلی ڈال کر ہاف بوائل کرلیں، پھر چھان کر سبزیوں کو الگ کر لیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں سبز شملہ مرچ ڈال کر ہلکا سا پکائیں اور بادام، پستہ، کاجو، کشمش، پیاز اور کاٹیج چیز کو باری باری ہلکا سا پکا لیں۔ اب ایک پین میں لہسن، سبز مرچ اور ادرک کو بھون کر اس میں بھِگوئے ہوئے چاول، تیار کی ہوئی سبزیاں، سبزیوں کی یخنی اور نمک ڈال کر دس منٹ تک دم دیں۔ اب تیار کی ہوئی شملہ مرچ، کاٹیج چیز، بادام، کاجو اور کشمش کو اوپر ڈال کر گارنش کرلیں۔ مزیدار نورتن پلائو تیار ہے۔