تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
چکن نہاری پلائو

چکن نہاری پلائو

اجزاء: چکن 700گرام، چاول 1کلو، پیاز 2عدد، ٹماٹر 2عدد، دہی آدھا کپ، لہسن ادرک 1کھانے کا چمچ، ثابت گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی 1چائے کا چمچ، لال مرچ کُٹی ہوئی 1چائے کا چمچ، ہلدی پسی ہوئی 1چائے کا چمچ، گرم مصالحہ کُٹا ہوا 1چائے کا چمچ، لیموں کا رس 1چائے کا چمچ، سبز مرچ 4عدد، سبز دھنیا 5 گرام، پودینہ 5گرام، کھانے کا تیل آدھا کپ۔ ترکیب: ایک دیگچی میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز، ثابت گرم مصالحہ، کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر پکائیں۔ اب اس میں نمک، لال مرچ پسی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی اور ہلدی ڈال کر مکس کرلیں اور پھر چکن شامل کرکے پانچ منٹ تک پکالیں۔ اب اس میں دہی شامل کریں اور دومنٹ تک مزید پکائیں۔ پھر اس میں پانی ڈال کر ہلکا سا اُبال لیں اور چاول ڈال کر پانی خشک کرلیں۔ اب اس میں سبز دھنیا، پودینہ، سبز مرچ اور لیموں ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ مزیدار چکن تہاری پلاؤ تیار ہے۔