تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
ازبک پلائو

ازبک پلائو

اجزاء: کھانے کا تیل 3 چوتھائی کپ، مٹن 1 کلو، پیاز1 عدد، گاجر 2 عدد، نمک حسبِ ذائقہ، کالی مرچ 1 چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، لہسن1عدد، پانی حسبِ ضرورت، چاول 2 کپ، کالی کشمش 1 چوتھائی کپ۔ ترکیب: ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں مٹن شامل کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں پیاز ڈال کر دو، تین تک منٹ پکائیں۔ پھر اس میں نمک، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب لہسن شامل کریں، پھر اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ اس کے بعد چاول، کالی کشمش اور پانی ڈال کر چاول گلنے تک پکائیں۔ آپ کا مزیدار ازبک پلائو تیار ہے، گرم گرم پیش کریں۔