تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019

پیٹ نکل رہا ہے

ڈاکٹر بلقیس

lکشف ظفر بذریعہ ای میل میری عمر 21 سال ہے اور یونیورسٹی کی طالبہ ہوں۔ بہت زیادہ بیٹھ کر پڑھنے کی وجہ سے میرا پیٹ نکل رہا ہے، وزن 54کلوگرام ہوگیا ہے۔ دھوپ کی وجہ سے رنگ بھی بہت ہلکا ہوگیا ہے۔ بالوں میں بھی روکھا پن آگیا ہے۔ دنیا جہاں کے ٹوٹکے آزما چکی ہوں۔ مہربانی کرکے کوئی علاج تجویز کردیں؟ بیٹا! اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو سب سے بہت آپ واک زیادہ کریں۔ دن میں 3سے 4مرتبہ گرم پانی پئیں۔ بڑا گوشت اور چاول ترک کردیں۔ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔ میں آپ کو کچھ ٹوٹکے بتا رہی ہوں، وہ استعمال کریں، اگر اللہ نے چاہا تو فرق پڑے گا۔ پیٹ کم کرنے کے لیے:گرم پانی آدھا کپ،اسپغول ایک چمچہ، زیتون کا تیل دو چمچے۔ان تینوں کو مکس کرکے روزانہ پینا ہے، صبح نہار منہ یا رات سوتے وقت۔ بالوں کی گروتھ اور چہرے کی خوبصورتی کے لیے: انار ایک عدد،ٹماٹر چار عدد، گاجر چار عدد، چقندر ایک عدد، گرے فروٹ ایک عدد۔ ان تمام چیزوں کا جوس نکالنا ہے۔ ایک گلاس صبح و شام پی لیں۔ بالوں کو لمبا کرے گا، چہرے میں چمک لائے گا۔ خون کی کمی کی وجہ سے اگر بالوں کی گروتھ نہیں ہو رہی تو اس کو ٹھیک کرے گا۔ l نور علی… کراچی س: میری بیٹی کی عمر پانچ سال ہے، اس کے جسم پر بہت بال ہیں، پلیز کوئی طریقہ بتادیں، جس سے اس کے جسم کے فالتوبال ختم ہوجائیں ۔ ج:آپ کی بیٹی کے لئے جو نسخہ بتارہی ہوں، وہ آزمائیں، ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔ پپیتے کا پیسٹ، آدھاکپ۔ ہلدی، آدھا چائے کا چمچ۔ بیسن،2کھانے کے چمچ۔ ان تینوں چیزوں کا پیسٹ بناکر جسم پر لگائیں، جب یہ پیسٹ خشک ہوجائے تواسکرب کی طرح انگلیوں سے ملتے ہوئے اسے اتار لیں۔ پھر اسے گرم پانی سے دھولیں۔ یہ نسخہ ہفتے میں صرف ایک مرتبہ آزمائیں۔ بیٹی کے جسم پر بیسن لگائیں اور اسے نہلائیں۔ l رانی انور…بذریعہ ای میل س: میری عمر 18سال ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر دانے نکل رہے ہیں جو جلد پر نشانات بھی چھوڑ رہے ہیں۔ میری جلد بھی بہت خشک ہے، پلیز کوئی اچھا سا ٹوٹکا بتادیں۔ ج: بیٹا، آپ کا ایکنی کا مسئلہ معلوم ہوتا ہے۔ آپ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے گریز کریں۔ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اور یہ ٹوٹکا آزمائیں۔ سرسوں کا تیل، ایک چمچ۔ پانی، ایک چمچ۔ لاہوری نمک۔ ایک چٹکی۔ ان تینوں چیزوں کو ملائیں اور اتنا پھینٹیں کہ یہ بالکل یکجان ہوجائے، اسے چہرے پرلگائیں، لگانے کے بعد ہلکی سی جلن ہو تو برداشت کرنی ہوگی۔ اس ٹوٹکے کو کچھ عرصے باقاعدگی سے آزمائیں، ایکنی کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ نوٹ: ڈاکٹر بلقیس شیخ معروف ہربلسٹ ہیں، قارئین اگر ان سے کچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے سوالات اس پتے پر لکھ کر بھیج سکتے ہیں : ہفت روزہ اخبار جہاں، پرنٹنگ ہائوس اسماعیل، ابراہیم چندریگر روڈ، پی او بکس نمبر 32 کراچی، پاکستان ۔ سوالات یا مسائل ای میل پر بھی بھیجے جاسکتے ہیں ۔ khwateen@akhbar-e-jehan.com