تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
ایشا نور کی ہوگئی شادی

ایشا نور کی ہوگئی شادی

اداکارہ ایشانور پیا گھر سدھار گئیں۔ ان کی شادی کی تقریبات گزشتہ کئی روز سے جاری تھیں جس میں شوبز سے وابستہ افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان کی رخصتی کے موقع پر بھی بہت سے فنکار موجود تھے۔ ایشا نور کی شادی وقاص صدیقی سے ہوئی جو ایک عرصے سے ملائیشیا میں مقیم ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشانور شادی کے بعد بھی اداکاری جاری رکھیں گی۔ اس سے قبل ان کی مہندی تقریب کی تصویریں منظر عام پر آئیں جن میں ایشا نور دلہن کے روپ میں خوب جچ رہی تھیں۔