تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
جینیفر لارنس شادی اور بچوں کی خواہاں

جینیفر لارنس شادی اور بچوں کی خواہاں

آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے حال ہی میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر 34سالہ کک مرونی سے منگنی کی تھی۔ اداکارہ نے اچانک منگنی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا، کیوں کہ لوگوں کا خیال تھا کہ جینیفر لارنس کسی شوبز شخص سے شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔ منگنی سے قبل جینیفر لارنس کے اداکار کرس پراٹ سمیت دیگر اداکاروں سے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہیں، تاہم اداکارہ نے کبھی کسی سے محبت کی تصدیق نہیں کی تھی۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ منگنی کے فوری بعد ہی اداکارہ نے جلد سے جلد شادی کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرلی۔ اطلاعات ہیں کہ 28 سالہ جینیفر لارنس رواں برس کے موسم بہار میں اپنے ہی علاقے میں شادی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ ہولی وڈ ذرائع کے مطابق اداکارہ انتہائی سادگی سے شادی کریں گی، جس میں دونوں کے اہل خانہ سمیت قریبی دوست شرکت کریں گے۔ جینیفر لارنس کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ اپنے ہی آبائی علاقے کے تاریخی مقام پر دریا کنارے شادی کریں گی اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدلیں۔ اداکارہ کو نہ صرف شادی کرنے کی جلدی ہے بلکہ وہ شادی کے بعد بچے کی خواہاں بھی ہیں۔ جینیفر لارنس کے اس سے قبل فلم ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے تعلقات رہے ہیں اور اداکارہ نے خود ان سے تعلقات کا اعتراف بھی کیا تھا۔