تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
عرفان خان کی واپسی

عرفان خان کی واپسی

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداح گزشتہ برس اس وقت پریشان ہوگئے تھے جب اداکار کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ ان کی زندگی پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب وہ زندگی سے مکمل طور پر مایوس دکھائی دیے تھے، تاہم بعد ازاں ان کی صحت بہتر ہونے لگی۔ اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ عرفان بھارت پہنچ چکے ہیں اور ان کا فالو اپ چیک اَپ ممبئی کے ایک اسپتال میں ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی خبریں ہیں کہ وہ صحت مند ہو چکے ہیں اور رواں ماہ کے آخر تک اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کرائیں گے۔ عرفان خان بیماری کے بعد اداکاری کی شروعات اپنی 2017 ء کی کامیاب فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے سیکوئل سے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ عرفان خان رواں ماہ کے آخر تک فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے، تاہم فلم کی مرکزی اداکارہ کو تاحال کاسٹ نہیں کیا جا سکتا۔ کرینہ کپور کو فلم کے ہیروئن کے کردار کی پیشکش کی خبریں گردش میں ہیں جبکہ فلم میں عرفان خان کی بیٹی کے کردار میں سارہ علی خان کا نام بھی سامنے آیا ہے۔