تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
امیشا پٹیل پر 11 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام

امیشا پٹیل پر 11 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام

بولی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف ایک ایونٹ کمپنی نے دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرادیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی شہر مراد آباد کی ایک ایونٹ کمپنی نے بولی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل پر الزام لگایا کہ اداکارہ کو ایک شادی کے دوران پرفارم کرنا تھا جس کے لیے انہوں نے پیسے بھی لے لیے تھے، تاہم بعدازاں انہوں نے پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔ ایونٹ کمپنی کے مالکان نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے 11لاکھ بھارتی روپے وصول کیے تھے، تاہم موقع پر انہوں نے پرفارم کرنے سے انکار کیا، جبکہ ان کی ٹیم نے مزید 2لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزید 2لاکھ روپے نہ دینے پر اداکارہ اور ان کی ٹیم بغیر کسی کو اطلاع دیے ممبئی روانہ ہوگئیں۔ ایونٹ کمپنی نے اداکارہ کے ساتھ مزید 4لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ مرادآباد کی عدالت نے اداکارہ اور ان کی ٹیم کے ممبران کو 12 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ امیشا پٹیل آخری مرتبہ 2018ءکی کامیڈی فلم ’بھائیا جی سپر ہٹ‘ میں کام کرتی نظر آئی تھیں۔