تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
ماں بننے کے بارے میں پریانکا کیا کہتی ہیں

ماں بننے کے بارے میں پریانکا کیا کہتی ہیں

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا گزشتہ سال سے خبروں میں ان ہیں جس کی وجہ ان کے کیریئر سے زیادہ ذاتی زندگی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کی تھی۔ نک جونس عمر میں پریانکا چوپڑا سے 10 برس چھوٹے ہیں اور اسی وجہ سے ان کو خبروں میں زیادہ موضوع بنایا گیا۔ حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے ماں بننے کے حوالے سے بھی کئی خبریں سامنے آئیں، تاہم اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں ان تمام افواہوں کو بےبنیاد ٹھہرا دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہے، تاہم وہ اور نک جونس دونوں ہی اپنی زندگی میں ایک وقت اس خواہش کو پورا ضرور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم دونوں ہی جانتے ہیں کہ ایسا ضرور ہوگا، لیکن فی الحال میں اس بات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہی، ہم دونوں اپنے کیریئر سے محبت کرتے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کا سپورٹ کرتے ہیں۔ ہم دونوں کو بچے پسند ہیں اور آگے اس حوالے سے ضرور فیصلہ کریں گے۔‘‘