تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
کرینہ کپور کا بیٹی سارہ علی خان کو مشورہ

کرینہ کپور کا بیٹی سارہ علی خان کو مشورہ

بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے گزشتہ سال اپنی فلموں ’’کیدرناتھ‘‘ اور ’’سمبا‘‘ میں کام سے سب کو بےحد متاثر کیا تھا، تاہم سب سے زیادہ توجہ اداکارہ نے بھارتی شو ’’کافی ود کرن‘‘ میں دیئے انٹرویو کے بعد حاصل کی۔ اس انٹرویو میں سارہ علی خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں اداکار کارتک آریا بےحد پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش مند ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک شو میں کرینہ کپور خان اپنی قریبی دوست امریتا اروڑا کے ہمراہ شریک ہوئیں، جس کے بعد امریتا نے کرینہ سے چند سوالات پوچھے۔ اس دوران امریتا اروڑا نے کرینہ کپور سے سارہ خان کو ایک مشورہ دینے کو کہا، جس پر کرینہ کا کہنا تھا کہ ’’اپنے پہلے ہیرو کے ساتھ تعلقات نہ بڑھاؤ۔‘‘ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’’کیدرناتھ‘‘ کے ہیرو سشانت سنگھ تھے۔ اس فلم میں سارہ کی کارکردگی کو بےحد سراہا گیا، جبکہ فلم باکس آفس پر بھی اچھی کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم دونوں کے درمیان دوستی کی خبریں آج کل گردش کر رہی ہیں۔