تازہ شمارہ
Title Image
March 04, 2019
کنگنا رناوت کی سوانحی فلم بنے گی‘ کس کس کی پول کھلے گی؟

کنگنا رناوت کی سوانحی فلم بنے گی‘ کس کس کی پول کھلے گی؟

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’مانیکارنیکا‘‘ باکس آفس پر کامیاب ہوگئی ہے۔ اب کنگنا نے فلم ’’مانیکارنیکا‘‘ کی کہانی لکھنے والے کاویا وجندرا کو اپنی زندگی پر فلم بنانے کے لیے کہانی لکھنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ کنگنا کے مطابق انہیں کاویا وجندرا نے ہی مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی سوانحی فلم بنائیں۔کنگنا نے تصدیق کی ہے کہ وہ خود ہی اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی ہدایات دیں گی اور انہوں نے فلم کے کچھ ارکان کو بھی منتخب کرلیا ہے۔ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کی زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ کو دیکھا جائے گا۔ کنگنا ہمیشہ بولی وڈ میں باغی ہیروئن کے طور پر نظر آئی ہیں جو ہر فلمی روایت کے خلاف آواز اُٹھاتی ہیں، جبکہ کنگنا نے اپنے ساتھ برا سلوک کرنے والے فلم سازوں اور اداکاروں کو بھی نہیں بخشا۔ اپنی سوانحی فلم کا مرکزی کردار بھی خود کنگنا ہی نبھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاہم ابھی انہوں نے اس بات کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ رواں برس اکتوبر یا نومبر کے مہینے تک فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا اور کچھ ہفتوں بعد فلم کی دیگر کاسٹ کی بھی تصدیق کی جائے گی۔