تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019

اسٹوڈنٹس نیوز الرٹ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے تحت ایس ایس سی (میٹرک) کے سالانہ امتحانات 2019ء کے دوران طلباء، والدین اور عام لوگوں کی سہولت کے لئے پشاور بورڈ میں ’’ایک کنٹرول روم‘‘ قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ کنٹرول روم امتحانات کے دوران روزانہ صبح 8بجے سے شام 6بجے تک تمام متعلقہ سہولتیں فراہم کرے گا۔ مذکورہ کنٹرول روم میں دو رکنی عملے سے ٹیلی فون نمبرز/ ای میل ایڈریس اور فیکس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جن میں کمپلینٹ سیل سے 091 9221404) کنٹرولر آفس نمبر 091 9222170 ایس ایس سی سیکرٹری سے (091 9222073) اور فیکس نمبرز ( 9222037 ، 9222245 اور 9222143 ) پر جبکہ ای میل ایڈریس : complaints bisep.com.pkپر رابطہ اور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس امر کا اعلان پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے کیا گیا۔ جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی ایس سی کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب نئے شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ فارم 11؍مارچ، دگنی فیس کے ساتھ 18؍مارچ اور تین گنی فیس کے ساتھ 25؍مارچ 2019ء تک جمع کئے جاسکیں گے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 14951؍ امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 14498؍امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 5829؍امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 40.21فیصد رہا۔ امتحانات میں 8امیدوار اے گریڈ، 165 بی گریڈ، 1130سی گریڈ، 3868ڈی گریڈ جبکہ 658 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں مخصوص قلم کے استعمال کی پابندی ختم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں طلبا اب کسی بھی قلم کا استعمال کرسکیں گے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سعیدالدین کے مطابق پہلے طلبا صرف اِنک پین کا استعمال کرسکتے تھے۔ پوائنٹر، بال پوائنٹ، جیلی پین، گلٹر پین استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ طلبا سے کہا جاتا تھا کہ اِنک پین استعمال کریں ورنہ امتحانات میں نمبر کاٹے جائیں گے۔ لیکن اب طلبا اپنی مرضی کا پین استعمال کرسکیں گے۔