تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
تحفظ ماحول کے لئے قانونی نظام کی تکمیل

تحفظ ماحول کے لئے قانونی نظام کی تکمیل

چین کی سپریم کورٹ نے ماحولیاتی وسائل کے مقدموں پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے، جس میں گزشتہ دو سالوں کے دوران ماحولیاتی وسائل کے مقدمے کی نظر ثانی کے کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وائٹ پیپر سے عیاں ہے کہ چین میں تحفظ ماحول سے متعلق ایک مکمل قانونی نظام وجود میں آچکا ہے۔ جون 2014ءمیں سپریم کورٹ کے تحت ماحولیاتی وسائل کے مقدمے کی سماعت کے بعد تیسری مرتبہ یہ وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر میں ماحولیاتی وسائل کے مقدمات کے لئے خصوصی نظام کی تعمیرکے عمل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی پارٹی اسکول، یعنی قومی انتظامی انسٹیٹیوٹ کے موسم بہار کے کورس کا بیجنگ میں آغاز ہوچکا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت شی جن پنگ نے کورس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں چینی صدر نے زور دیا کہ رہنما اہلکاروں کی تربیت پارٹی، ملک و قوم کی تقدیر سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی اور حکومت کے اہلکار پارٹی کے رہنما نظریات کی روشنی میں محنت جاری رکھیں گے اور ملک و قوم کے ترقیاتی نصب العین کے فروغ کےلیے بھر پور جدوجہد کریں گے۔ شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہلکاروں کو ہمیشہ عوام کو اولین حیثیت دینی چاہیے۔ یہی چینی کمیونسٹ پارٹی کی ترقی کی بنیاد اورحتمی منزل ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے دو اجلاسوں کی رپورٹنگ میں فائیو جی نیو میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال ہوگا۔ چین کے دو اجلاسوں یعنی قومی عوامی کانگریس اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاسوں سے قبل چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے فائیوجی نیٹ ورک کا استعمال کرنے والے نیو میڈیا پلیٹ فارم پر کامیابی سے 4K الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو تیار کی گئی۔ جب اس 4K الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو کے سگنل چائنا میڈیا گروپ کے مرکزی اسٹیشن پر بھیجے گئے تو یہ سگنل وہاں معیاری کوالٹی کے ساتھ موصول ہوئے۔ اس ویڈیو کو ہواوے کمپنی کے تیار کردہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے آراستہ ’’فولڈنگ موبائل فون‘‘ کے ذریعے باآسانی دیکھا گیا۔ اس کامیاب نشریات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے فائیو جی نیو میڈیا پلیٹ فارم کے پاس متعدد 4K الٹرا ہائی ڈیفی نیشن سگنل کو جمع کرنے اور پروگراموں کو مختلف انداز میں تیار کرنے اور نشر کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے حال ہی میں ایک نیوز بریفنگ کا اہتمام کیا۔ نیوز بریفنگ میں گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹ بے ایریا کی ترقیاتی منصوبہ بندی کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس منصوبہ بندی کے مطابق مذکورہ بے ایریا تین خطوں کی جامع برتری کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی تخلیقی نیٹ ورک میں شامل ہو گا اور عالمی سطح پر متاثر کن سائنسی و تکنیکی تخلیقی مرکز بننے گا۔  اس نیوز بریفنگ میں چین کی قومی کمیشن برائے اصلاحات اور ترقیاتی امور کے نائب سربراہ لو ون نے کہا کہ عالمی سائنسی و تکنیکی تخلیقی مرکز بنانا اس بے ایریا کا اولین فریضہ ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی گوانگ جو شاخ، شہر گوانگ جو کے ضلع نان شا میں قائم ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں ہانگ کانگ کے چھ اعلیٰ تعلیمی اداروں نے شہر شن جن میں 72سائنسی وتکنیکی ادارے قائم کئے ہیں، جبکہ گوانگ دونگ اور ہانگ کانگ کی طرف سے فنڈز سے 151مشترکہ منصوبے زیر تعمیر ہیں۔