تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019

ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے

حضرت عیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں عرض کیا۔ ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میری قوم کا کوئی آدمی مجھے گالی دیتا ہے اور وہ مجھ سے نسب میں کم بھی ہے، اگر میں اس سے بدلہ لیتا ہوں تو کیا اس میں گناہ ہو گا؟‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ دو شخص جو ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں، وہ دونوں شیطان ہوتے ہیں، جو کہ بری بات اور جھوٹ بولتے ہیں۔‘‘  17622 (مسند احمد بن حنبل)