تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
بریڈ پڈنگ

بریڈ پڈنگ

اجزا: بریڈ سلائس 14عدد، کشمش حسبِ ضرورت، اخروٹ حسبِ ضرورت۔ کسٹرڈ مکسچر کے اجزاء:انڈے 6عدد، دودھ2کپ، کریم2کپ، ونیلا ایسنس 1چائے کا چمچ، دار چینی پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ۔  کریم چیز کے اجزاء: کریم چیز40گرام، مکھن2کھانے کے چمچ، دودھ 2کھانے کے چمچ، ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ، پاؤڈر شوگر 1کپ۔ ترکیب: ایک پیالے میں انڈے اور چینی ڈال کر چینی اچھی طرح مکس ہونے تک پھینٹ لیں۔ اب کریم میں دودھ، ونیلا ایسنس اور دار چینی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر ایک بیکنگ ڈِش میں بریڈ، کشمش، اخروٹ اور کسٹرڈ مکسچر ڈال کر 30منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب پہلے سے گرم اوون میں 160 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں۔ پھر کریم چیز فروسٹنگ کے لئے، کریم چیز، دودھ، ونیلا ایسنس اور پگھلا ہوا مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اسے تیار کی ہوئی بیکڈ بریڈ پڈنگ پر ڈال دیں۔ مزیدار بریڈ پڈنگ تیار ہے۔