تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
نمک پارے

نمک پارے

اجزا: میدہ1کپ، گھی (پگھلا ہوا) 2کھانے کے چمچ، نمک1چوتھائی چائے کا چمچ، زیرہ1چوتھائی چائے کا چمچ، پانی حسبِ ضرورت۔  ترکیب: ایک پیالے میں میدہ، پگھلا ہوا گھی، نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں تھوڑا تھوڑا پانی شامل کریں اور سخت ڈو گوندھ لیں۔ اس کے بعد اسے سیٹ ہونے کیلئے پندرہ بیس منٹ تک ایک طرف رکھ دیں۔ اب ڈو کو دو برابر حصوں میں تقسیم کر لیں اور اسے بیل کر 1 سینٹی میٹر تک پتلا کر لیں۔ اب اس کے چھوٹے چھوٹے نمک پاروں کی شکل کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ پھر ایک کڑھائی میں درمیانی تیز آنچ پر کھانے کا تیل گرم کریں اور نمک پارے ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔