تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
ڈوان اولیویئر نے  کرکٹ کو کہا الوداع

ڈوان اولیویئر نے کرکٹ کو کہا الوداع

جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈوان اولیویئر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ کرلیا۔ لمبا قد پیس اور باونس کے اہم ہتھیاروں سے لیس جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈوان اولیویئر جنہیں پاکستانی بلے بازوں نے پہچان دی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اولیویئر نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں 24 شکار کیے جس کی بنا پر وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی لےاڑے تھے۔ اور اب فاسٹ بولر نے جنوبی افریقہ کے ساتھ شاندار کیریئر کو خیرباد کہہ دیا اور بطور کول پاک کھلاڑی انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر سے معاہدہ کرلیا۔  اولیویئر سے پہلے رایلی روسو، کائل ایبٹ، کولن انگرام سمیت کئی جنوبی افریقی کھلاڑی کول پاک ڈیل سائن کرچکے ہیں۔ کول پاک کے تحت انگلش کاونٹی کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو اوورسیز پلیئر کے بجائے مقامی کھلاڑی کا درجہ حاصل ہوگا۔  کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ڈوان اولیویئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اپنی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ لیا ہے جبکہ انہوں نے حال میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں واپسی کی تھی۔ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں ڈوان اولیویئر کا کہنا تھا کہ ’میرا فیصلہ کچھ لوگوں کے سمجھنے کے لیے بہت مشکل ہوگا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کیئریر بہت چھوٹا ہوتا ہے اور بطور ایک پیشہ ور کھلاڑی انہیں تمام مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے بہترین انتخاب پر غور کرنا تھا۔ ڈوان اولیویئر نے جنوری 2017ء میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا جنہیں کائل ایبٹ کے بعد ان کی جگہ پر ٹیم کا اہم حصہ تصور کیا جارہا تھا۔