تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
کولن انگرام ریکارڈ ساز سنچری

کولن انگرام ریکارڈ ساز سنچری

کراچی کنگز کے کولن انگرام نے رواں برس کی پہلی سینچری بنانے کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان سطور کے لکھے جانے تک، ایونٹ میں پہلی شکست کا مزہ چکھا دیا۔ کولن انگرام نے کراچی کنگز کی کمان اس وقت سنبھالی تھی جب بغیر کوئی رن بنائے بابر اعظم اور 4 کے مجموعے پر کولن منرو جیسے پویلین لوٹ گئے تھے۔ کولن انگرام نے 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے حریف ٹیم کے اوسان خطا کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی بنادیا۔ ان سطور کی اشاعت تک پی ایس ایل کے مزید نتائج اور ممکنہ طور پر بننے والے نئے ریکارڈز بھی سامنے آچکے ہوں گے۔