تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
شان کے ہتھے چڑھ گئے عدنان سمیع؟

شان کے ہتھے چڑھ گئے عدنان سمیع؟

پاکستانی اداکار شان شاہد اور ٹوئٹر صارفین نے گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پلوامہ واقعے کے بعد گلوکار عدنان سمیع نے ایک ٹوئٹر پیغام میں نریندر مودی کی حمایت کی اور بعدازاں پاک بھارت کشیدگی کو بڑھاوا دیتے ہوئے بھارتی ہونے کا ثبوت دیا جس پر صارفین اور شان شاہد نے ان کو کرارا جواب دیا۔ اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’عدنان سمیع پاکستانی نہیں ہے ، یہ وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس پر ہم سب شرمندہ ہیں۔‘ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو یہ بھی لکھا کہ ’اسے آپ ہی رکھیں یہ آپ کے ہیں۔‘ یہی نہیں بلکہ شان شاہد نے عدنان سمیع کی جاسوسی فلم کا ٹائٹل ’ہاتھی زندہ ہے‘ تجویز کردیا۔ ٹوئٹر صارفین بھی گلوکار پر مزاحیہ جملے شیئر کررہے ہیں اور انہیں بھارت میں پاکستان کا مخبر قرار دے رہے ہیں۔ حسن خان نامی ایک صارف نے عدنان سمیع کی ایک ماضی اور ایک حال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا کہ ’235 کلو گرام سے 75کلوگرام تک، یہ پاکستانی ٹائیگر ہیں جو لگن اور محبت سے دشمن ریاست میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔‘ خضر جدون نامی صارف نے گلوکار کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھیں میجر عدنان سمیع بھارت میں ایجنٹ کے طور پر کیسے مختلف مشن کے لیے اپنی لُک تبدیل کرتے ہیں۔‘ صارف شہریار علی خان نے عدنان سمیع کو بولی وڈ فلم ’تھری ایڈیٹ‘ کے گانے ’بہتی ہوا سا تھا وہ کہاں گیا اسے ڈھونڈو‘، پر ان کی ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی۔