تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
میگن مرکل کی گود بھرائی

میگن مرکل کی گود بھرائی

برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ’’ڈچز آف سسیکس‘‘ میگن مرکل اُمید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں برس اپریل کے مہینے تک بچے کی ولادت متوقع ہے۔ شادی کے بعد پہلی بار گزشتہ دنوں میگن مرکل اپنے آبائی ملک امریکا گئیں۔ اطلاعات کے مطابق میگن مرکل پانچ روزہ دورے پر نیویارک پہنچیں، جہاں ان کی گود بھرائی کی رسم بھی ادا کی گئی۔ اگرچہ میگن مرکل کی گود بھرائی کی رسم کے حوالے سے شاہی خاندان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تاہم متعدد امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ گود بھرائی کی رسم خفیہ طور پر نبھائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق میگن مرکل کی گود بھرائی کی تقریب پُرتعیش ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ گود بھرائی کی تقریب میگن مرکل کی کینیڈین اسٹائلسٹ دوست جیسیکا ملرونی کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں صرف 15؍ افراد نے شرکت کی اور تقریب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔ میگن مرکل گود بھرائی کی تقریب اور کچھ وقت دوستوں کے ساتھ گزارنے کے بعد شوہر ہیری کے ساتھ افریقہ کے دورے پر چلی گئیں۔