تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
جنسی تشدد کا الزام آرکیلی ضمانت پر رہا

جنسی تشدد کا الزام آرکیلی ضمانت پر رہا

50 سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے ملزم 52 سالہ گلوکار رابرٹ سلیویسٹرکیلی المعروف آر کیلی پر امریکی عدالت نے گزشتہ ماہ جنسی تشدد کے الزام کی فرد جرم عائد کی تھی۔ تاہم عدالت نے آرکیلی کی گرفتاری کے ایک دن بعد ہی ان کی ضمانت بھی منظور کردی ۔ امریکی ریاست الی نوائے کی کک کاؤنٹی کے جج جوہن فٹزگیرالڈ نے گلوکار کی ضمانت 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے عوض منظور کی۔ آرکیلی کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ خیال رہے کہ ان پر اپنی سابق بیوی سمیت کم سے کم 50 خواتین نے جنسی تشدد کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ آرکیلی پر متعدد نابالغ لڑکیوں کا ریپ کرنے کے الزام سمیت ایک نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کا الزام بھی ہے۔ آرکیلی پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلی شادی 15 سالہ لڑکی دعا ہفٹن سے کی جنہوں نے کاغذات میں اپنی عمر 18 سال لکھوائی تھی۔ آرکیلی تسلیم کر چکے ہیں کہ دعا ہفٹن سے شادی کے وقت انہیں ان کی درست عمر کا علم نہیں تھا تاہم وہ دوسرے الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں۔