تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
کیٹی پیری نے پھر منگنی کرلی

کیٹی پیری نے پھر منگنی کرلی

گلوکارہ و اداکارہ کیٹی پیری نے ایک بار پھرمنگنی کرلی ہے۔ ان کی منگنی کی خبریں کافی دنوں سے گردش میں تھیں، جس کی اب انہوں نے تصدیق کردی ہے۔ کیٹی پیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگیتر کے ساتھ ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی، جس سے لوگوں نے اندازہ لگا لیا تھا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے۔ گلوکارہ نے اداکار اورلینڈو بلوم سے منگنی کی جن سے ان کے گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے۔ دونوں کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل دونوں کی پہلی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں، جبکہ کیٹی پیری تو متعدد بار منگنی کرکے توڑ چکی ہیں۔ کیٹی پیری نے پہلے شادی 2010ءمیں کامیڈین رسل برانڈ سے کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں میں 2012ءمیں طلاق ہوگئی۔ اورلینڈو بلوم نے پہلی شادی سپر ماڈل مرنڈاکر سے 2010ء میں کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ اورلینڈو بلوم کی بھی پہلی شادی ناکام ہوگئی اور 2013ء میں ان کی طلاق ہوگئی۔