تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
رازی ایوارڈ 2019 ڈونلڈ ٹرمپ بد ترین اداکار

رازی ایوارڈ 2019 ڈونلڈ ٹرمپ بد ترین اداکار

فلمی دنیا کے سب سے معتبر ترین ایوارڈ ’’آسکرز‘‘ کا تو سب کو ہی بے چینی سے انتظار رہتا ہے تاہم ہر برس ’’گولڈن راسبری ایوارڈز‘‘ یعنی ’’رازی‘‘ ایوارڈز بھی اب دنیا بھر میں توجہ کا مرکز رہتے ہیں جس میں بدترین کارکردگی پر ایوارڈز دیئے جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ’’رازی‘‘ ایوارڈز کی 39 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بدترین اداکار کا ایوارڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو دستاویزی فلم ’’ڈیتھ آف نیشن‘‘ اور ’’فارن ہائٹ 11/9‘‘ میں نظر آنے پر ایوارڈ دیا گیا۔ ان دستاویزی فلموں میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک کے صدور کو درپیش چیلنجز پر بحث کرنے سمیت ان کی پالیسیوں اور کارکردگی پر بات کی گئی تھی۔ بدترین معاون اداکارہ کیلئے ٹرمپ کی اہلیہ امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کو نامزد کیا گیا تھا لیکن انہیں یہ ایوارڈ نہیں ملا۔ ’’رازی‘‘ ایوارڈز کی دیگر کیٹیگریز میں بدترین فلم ’’گوٹی‘‘، بدترین اداکارہ میلیسا میکارتھی، بدترین معاون اداکار جوہن سی ریلی، بدترین معاون اداکارہ کائلن کنوے، بدترین اسکرین کامبو کا ایوارڈ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہی دیا گیا۔