تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
محنت ہی سب کچھ ہے

محنت ہی سب کچھ ہے

انہوں نے اپنی بات جاری رکھی۔ ’’تمہاری فرینڈ اقراء ذہین ہے، گاڈ گفٹڈ ہے۔ تبھی ہر امتحان میں اول پوزیشن لیتی ہے۔‘‘ آمنہ کہنے لگی۔ ’’امی، محنتی لوگوں کا کیا قصور ہے، کیا وہ گاڈ گفٹڈ نہیں ہوتے؟‘‘ اس کی امی یہ سن کر مسکرانے لگیں اور کہا۔ ’’ایسی بات نہیں ہے بیٹا! محنتی لوگ بھی ایک طرح سے گاڈ گفٹڈ ہوتے ہیں، ان میں بھی بہت سی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ وہ محنت کر کے اپنی منزل پا لیتے ہیں، جو طالب علم محنت کرتے ہیں انہیں ہرکوئی پسند کرتا ہے۔‘‘ آمنہ کہنے لگی۔ ’’لیکن امی! میں بھی تو اتنی محنت کرتی ہوں مگر پھر بھی دوسرے نمبر پر آتی ہوں۔ ایسا کیوں ہے؟‘‘ اس کی امی کہنے لگیں۔ ’’تمہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔محنت کا پھل ضرور ملتا ہے۔ بے شک تم محنتی لڑکی ہو لیکن کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور ہو گی، جس کی وجہ سے تمہارے نمبر کم آتے ہیں۔‘‘ یہ سن کر آمنہ کچھ سوچ میں پڑ گئی اور پھر کہنے لگی۔ ’’جی امی! ایک بات ہے وہ یہ کہ پیپر کے دوران میں اکثر یاد کیا ہوا بھول جاتی ہوں اور سوال کا پہلا حرف یا پہلا جملہ تو اکثر ہی ذہن سے نکل جاتا ہے۔‘‘ اس کی امی کہنے لگیں۔ ’’یہی تو بات ہے، اس کیلئے تمہیں ایسا کرنا چاہئے کہ جو یاد کرنا ہے اسے لکھ لکھ کر یاد کرو، یوں تم یاد کیا ہوا نہیں بھولو گی۔‘‘ آمنہ کو یہ تدبیر تھوڑی مشکل تو لگی مگر اس نے ارادہ کر لیا کہ وہ اب ایسے ہی یاد کرے گی۔ پھر اس نے اپنی امی کی بتائی ہوئی بات پر عمل کرنا شروع کر دیا، پہلے سے زیادہ محنت کرنے لگی اور جب امتحان ہوئے تو اس نے پہلی پوزیشن لے لی۔ وہ بہت خوش تھی۔ آخر کار اس کی محنت رنگ لے آئی تھی۔ یوں اس نے اقراء سے حسد کرنا چھوڑ دیا اور محنت پر یقین کرنے لگی۔