تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019
گیت گانے والی چڑیا

گیت گانے والی چڑیا

یہ ہمارے گھروں کے آس پاس رہنے والی عام گھریلو چڑیا نہیں ہے، جو چھتوں اور روشن دانوں وغیرہ میں اپنا گھونسلہ بناتی ہے بلکہ یہ امریکی جزائر بک (Buck)اور کلیبرا(Culebra) کے ذرخیز نیم گھنے جنگلات کی گیت گانے والی چڑیا ہے۔ بیئرڈ (Baird's)نامی یہ چڑیا سورج طلوع ہوتے ہی دلچسپ اور سریلے گیت گانا شروع کر دیتی ہے، جو دراصل سحر کی شروعات کا استقبالی نغمہ ہے۔ گھریلو چڑیا اور بیئرڈ چڑیا کے درمیان ایک معمولی سا فرق ہے۔ بیئرڈ کی چونچ کے نچلے حصّے پر داڑھی کی طرح تھوڑے بال نکلے ہوتے ہیں اور یہ بہت سریلی آواز میں گانے گا کر کانوں میں اپنے سروں کا رس کچھ اس طرح گھول دیتی ہے کہ انسان صبح سویرے اسے سن کر مستی میں جھوم اٹھتا ہے۔ اس کے گیتوں کی گونج اور اس کی بازگشت ہوائوں کے رخ پر کئی کلومیٹر دور تک سنی جا سکتی ہے۔ یہ چھوٹی چڑیا حشرات کی بڑی بہترین اور ماہر شکاری ہے۔ ہوا میں اڑتی تتلیوں، ٹڈوں اور بڑی مکھیوں کو ہوا میں ہی شکار کر لیتی ہے۔ موسم بہار میں تین سے چار تک انڈے دیتی ہے۔