تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019

دلچسپ و عجیب

آج اچانک ایسا واقعہ ہوگیا ،جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اچانک پورے ملک کی کتابیں گھروں سے، لائبریریوں سے، اسکول و کالجوں سے نکل کر سڑک پر آگئیں۔ ہاتھوں میں ڈنڈے لے کر زور دار احتجاج کرنے لگیں ،بہت سی گاڑیاں اور ٹائریں جلادیں۔ ہم نے بڑی مشکل سے ایک بڑی بی کتاب کو روک کر پوچھا کہ آخر ماجرا کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ آج کل بڑے تو بڑے، بچے بچے کے ہاتھ میں موبائل فون آگیا ہے، بچے ہم سے دور ہوتے جارہے ہیں، ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ یہ ان کی تعلیم کے لئے مضر ہے۔