تازہ شمارہ
Title Image
March 11, 2019

دست شناس

محمد نعمان… بذریعہ ای میل س: میری شادی کس سال میں اور پسند سے ہوگی یا گھر والوں کی مرضی سے؟ ج: آپ کی ارینج میرج ہوگی اور کامیاب رہے گی۔ شادی کے بعد مالی پوزیشن اللہ کے فضل سے بہت اچھی ہو جائے گی۔ باقی واللہ اعلم ۔ ماہا مرزا… بذریعہ ای میل س: میری شادی کو ڈیڑھ سال ہوگیا ہے، میری قسمت میں اولاد کتنی ہے؟ ج: آپ کی قسمت میں دو اولادیں ہیں، جو نیک اور خوش بخت ہوں گی۔ باقی واللہ اعلم ۔ عدّی بھٹی… بذریعہ ای میل س: میں جن مسائل میں الجھا ہوا ہوں، ان سے کب تک باہر نکل سکوں گا۔ مالی مشکلات حل ہوں گی یا نہیں؟ ج: آپ کی یہ پریشانی 2016ء سے ہے اور 2019ء میں آپ اس مشکل سے باہر آجائیں گے۔ اللہ کے فضل سے بہت اچھا وقت آئے گا اور بہت سی خواہشات پوری ہوں گی۔ باقی واللہ اعلم ۔ اسرار خان…بذریعہ ای میل س: میری شادی کب ہوگی؟ ج: آپ کی شادی 2020ء میں خاندان میں ہوگی۔ شادی کامیاب رہے گی اور شادی کے بعد کی زندگی اچھی ہوگی۔ باقی واللہ اعلم ۔ ردا… بذریعہ ای میل س: مجھے آپ میری قسمت کے بارے میں بتادیں۔ میری شادی کب اور کہاں ہوگی، پسند کی یا گھر والوں کی مرضی سے ہوگی؟ ج: آپ کی قسمت اچھی ہے۔ موجودہ وقت میں کچھ پریشانیاں ہیں لیکن 2018ء کے دسویں اور گیارہویں ماہ میں ان مشکلات سے باہر نکل آئیں گے۔ باقی واللہ اعلم ۔ ماریہ اسلم …بذریعہ ای میل س: مجھے کب تک ملازمت مل جائے گی، کیا شادی کسی اچھی جگہ ہو جائے گی، میرے ہاتھ میں کامیابی کی لکیر ہے یا نہیں؟ ج: ہاتھ میں نوکری کی کوئی علامت نہیں ہوتی، قسمت کی اور کامیابی کی ہوتی ہے۔ آپ کے ہاتھ میں یہ دونوں لکیریں بہت اچھی ہیں۔ اِن شاء اللہ حالات میں جلد تبدیلی ہونے والی ہے۔ باقی واللہ اعلم ۔ فاطمہ واجد …بذریعہ ای میل س: میرے والدین میری شادی کرنا چاہتے ہیں اور میں آگے پڑھنا چاہتی ہوں۔ میرے لئے کون سا شعبہ ٹھیک رہے گا۔ میں نویں جماعت میں کمپیوٹر سائنس کی طالبہ ہوں۔ میری شادی اپنوں میں ہوگی یا غیروں میں؟ ج: آپ کی ارینج میرج ہوگی، ویب ڈیزائننگ کی جاب بہترین رہے گی اور اس میں کامیابی ملے گی۔ باقی واللہ اعلم ۔ احمد رضا …بذریعہ ای میل س: حال ہی میں میری شادی ہوئی ہے، میری بیوی اٹلی میں رہتی ہے، میں کب تک وہاں چلا جائوں گا اور میری قسمت میں دولت شہرت ہے یا نہیں؟ ج: آپ کے ہاتھ میں سفر کی لکیریں موجود ہیں اور اِن شاء اللہ دو سے تین ماہ میں سفر کا امکان ہے اور کامیابی بھی ملے گی، حالات بھی بہتر ہوجائیں گے۔ باقی واللہ اعلم۔ عمران اکرم… بذریعہ ای میل س: میری بیٹی کی شادی کب تک ہوگی اور کیا یہ بیرون ملک سفر کرسکے گی؟ ج: شادی 2019ء کے آغاز میں ہونے کے امکانات ہیں اور اچھی جگہ ہوگی۔ باقی واللہ اعلم - نمرہ … فیصل آباد س: میری شادی کب اور پسند کی ہوگی یا نہیں، باہر کے ملک کا سفر ہے یا نہیں؟ ج: آپ کی پسند کی شادی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگر پسند کی ہوئی تو کامیاب نہیں ہوگی۔ شادی 2020ء تک ہوگی۔ باقی واللہ اعلم ۔ عدیلہ حامد… لاہور س: میری شادی اپنوں میں ہوگی یا غیروں میں۔ مجھے اپنی ملازمت تبدیل کرنی ہے، کیا ہو جائے گی؟ ج: آپ کی شادی اپنوں میں ہوگی۔ نوکری یا تبدیلی کی کوئی لکیر ہاتھ میں نہیں ہوتی۔ باقی واللہ اعلم ۔ آمنہ خان … راولپنڈی س: میری شادی ماموں کے لڑکے کے ساتھ ہوئی تھی جو صرف چار سال چلی، اس کے بعد ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی، دو ڈھائی سال تک کیس چلتا رہا، اس کے بعد طلاق ہوگئی، اب میں اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتی ہوں، کیا کامیاب رہے گی؟ ج: آپ کی شادی پسند کی ہوتی ہوئی نظر نہیں آتی۔ ارینج میرج خاندان میں ہوگی۔ باقی واللہ اعلم - صائمہ احمد … پنڈ دادن خان س: میری شادی 8ماہ پہلے ہوئی تھی جو 3 مہینے بعد ہی ختم ہوگئی۔ اگر میرے نصیب میں دوسری شادی ہے تو کب تک ہوگی، اپنوں میں ہوگی یا غیروں میں؟ ج: آپ کے ہاتھ میں دوسری شادی کی لکیر موجود ہے اور یہ شادی اپنوں میں ہوگی۔ اِن شاء اللہ یہ شادی کامیاب رہے گی اور آپ کے لیے لکی ثابت ہوگی۔ باقی واللہ اعلم ۔ کائنات بھٹی … سیالکوٹ س: میری شادی خاندان سے باہر ہوئی تھی، جو صرف ڈیڑھ یا دو سال چلی، اس کے بعد طلاق ہوگئی، اس شوہر سے میری ایک بچی بھی ہے، اب جو رشتہ آیا ہوا ہے، وہاں شادی کروں یا نہیں ؟ ج: جو رشتہ آیا ہے، دیکھیں بھالیں پھر کریں۔ آپ کی یہ شادی کامیاب رہے گی۔ باقی واللہ اعلم  صغریٰ … بذریعہ ای میل  س: میری شادی پسند کی ہوگی یا گھر والوں کی مرضی سے؟ ج: آپ کی ارینج میرج خاندان سے باہر ہوگی اور حالات بہت بہتر ہوں گے۔ باقی واللہ اعلم ۔

کامیاب کاروبار صاحب خان …پشاور س: میں دبئی میں کاروبار کرتا ہوں۔ آج کل دبئی میں کاروبار کی پوزیشن اچھی نہیں ہے، تو کیا میں پاکستان آکر اپنا کاروبار شروع کروں، اپنا پرانا کام کروں یا کوئی نیا کام شروع کروں؟ ج: آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ اپنا پرانا کام کریں کیونکہ اس میں آپ کو تجربہ بھی ہے اور آنے والا وقت آپ کا اللہ کے فضل سے بہت اچھا ہوگا۔ گزشتہ تین سال آپ کی پریشانی کا وقت تھا، جو ختم ہوگیا۔ باقی واللہ اعلم ۔ نواب خان… راولپنڈی س: میں تین سالوں سے الگ الگ کام کر رہا ہوں۔ جتنا پیسہ میرے پاس جمع تھا، سب ختم کرچکا ہوں لیکن جو کاروبار کرتا ہوں، اس میں سوائے نقصان کے کچھ نہیں ہوتا۔ اب بھی چالیس لاکھ روپے کا مقروض ہوں، کیا میرے کبھی اچھے دن بھی آئیں گے، کون سا کاروبار کروں جو میرے لئے اچھا ہو؟ ج: آپ کوشش کریں کہ ایک کام کریں، آپ کچھ دن ایک کام کرتے ہیں، جب وہ چلنے لگتا ہے یا بہتری کی طرف جانے لگتا ہے تو آپ اسے چھوڑ کر دوسرا کام شروع کردیتے ہیں، اس طرح آپ ساری زندگی کامیاب نہیں ہوں گے۔ کسی ایک کام کو پکڑیں اور دل لگا کر کریں، اِن شاء اللہ قرض بھی اتر جائے گا اور کامیابی بھی ملے گی۔ باقی واللہ اعلم۔