December 03, 2018

Aquarius

سوشل میڈیا کے تعلقات آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، اعتماد کرنے سے پہلے اچھی طرح اطمینان کرلینا زیادہ بہتر ہوگا، تبادلے کے خواہشمند افراد کا تبادلہ ہو جائے گا لیکن افسران بالا کے ساتھ الجھنا پریشانی کا سبب بنے گا، سفر کے اسباب پیدا ہوں گے۔ بسلسلہ تعلیم بیرون ملک سفر کے وسائل پیدا ہوں گے۔ غیرشادی شدہ افراد جو من پسند شادی کے لیے رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی کامیابی کے کافی امکانات پائے جاتے ہیں، اس ہفتے جس مہمان کی توقع کر رہے ہیں، وہ مہمان آئے گا، بیرون ملک مقیم دوست سفر کے لیے تعاون کے لیے تیار ہوجائے گا۔
پیر: آج آپ کی پرانے دوست سے ملاقات متوقع ہے، غلط اطلاع ملنے پر پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔
منگل: آج شام کو مصروفیات زیادہ ہوں گی۔
بدھ: بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے کی گئی کوشش کامیاب ہوگی، آج اہم پیشرفت کی توقع ہے۔
جمعرات: صبح کا وقت سرکاری کام نمٹانے کے لیے موزوں ہے۔
جمعہ: ذرا سی بےپروائی آپ کے مرض کو بگاڑ بھی سکتی ہے، اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔
ہفتہ: پرانے دوست سے اچانک ملاقات ہوگی، پرانے گلے شکوے زیربحث آئیں گے، حجت بازی سے گریز کریں۔
اتوار: شام کو کسی عزیز کے ہاں اچانک جانا پڑ جائے گا، افواہ پر دھیان نہ دیں۔