December 03, 2018

Aries

کاروباری افراد کے لیے یہ ہفتہ غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہو گا، اگر آپ اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں تو مارکیٹ کے رجحان کو مدنظر رکھ کر سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، ملازمت پیشہ افراد کا حسب منشا تبادلہ ہوجائے گا، شادی شدہ خواتین کے ازدواجی تعلقات سردمہری کا شکار ہوں گے۔ قرض لے کر سرمایہ کاری نہ کریں، گھریلو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے گھر کے ایک فرد کو ہار ماننی ہی پڑے گی۔
پیر آپ اسپورٹس سے منسلک ہیں تو آج کامیابی ملنے کے امکانات زیادہ ہیں، احتیاط کریں، چوٹ لگنے کا بھی خدشہ ہے۔
منگل: آپ کو آج جو میٹنگ کرنی ہے، اس کو ملتوی نہ کریں ورنہ اور مسائل پیدا ہوں گے، مسائل کا دیدہ دلیری سے سامنا کریں۔
بدھ: زمین و جائیداد کے کام سے منسلک افراد کو ایک اہم سودا طے کرنے کا موقع ملے گا۔
جمعرات: اگر آپ آج اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانا چاہتے ہیں تو توانائی کا شعبہ آپ کے لیے مناسب رہے گا۔
جمعہ: شام کو بچوں کو باہر کھانے پر لے جائیں، تفریح بھی رہے گی، بن بلائے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
ہفتہ: شریک کار کے ساتھ حساب کتاب میں مغالطہ ہو سکتا ہے، غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی۔
اتوار: مصروف دن گزرے گا، گھر کی چھوٹی موٹی مرمت کروائیں گے، شام کو کہیں جانا پڑ سکتا ہے۔